نند ڈرامے میں شاندار اداکاری کر کے سب کو حیران کردیا! پاکستانی شوبز کے وہ 5 نئے اداکار جنہوں نے مداحوں کے دل جیت لیے

ہماری ویب  |  Nov 09, 2020

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کا مقابلہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، بہت سے نئے اداکار انڈسٹری میں اپنے قدم جما چکے ہیں جبکہ بہت سے ایسے اداکار بھی ہیں جنہیں آئے ہوئے کئی سال ہو چکے ہیں لیکن تاحال وہ ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے نام کا لوہا منوانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان 5 نئے اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جنہوں نے اب تک 1 یا دو ڈراموں میں ہی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن مداحوں کی جانب سے انہیں بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

1) ماہا حسن

ڈرامہ سیریل ''خدا میرا بھی ہے'' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ماہا حسن کی اداکارانہ صلاحیتیوں سے مداح باخوبی واقف ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بہت ہی کم عرصہ میں اپنے دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔ ماہا کو زیادہ پذیرائی سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ''عشقیہ'' سے حاصل ہوئی۔ عشقیہ میں انہوں نے فیروز خان کی بہن کا کردار نبھایا۔ تاہم آج کل یہ ڈرامہ ''نند'' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں۔

2) ہادی بن ارشد

ہادی کئی ویب سیریز میں اداکاری کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں، جنہیں مداح بہت ہی شوق سے دیکھتے ہیں۔ ہادی نے اپنے چاہنے والوں کو یہ بتا دیا کہ وہ کس قدر قابل ہیں اور اداکاری کے میدان میں انہوں نے بہت سے منجھے ہوئے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

3) جویریہ کامران

پاکستان کے بہت سے سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز میں سے ایک ڈرامہ ''انا'' تھا جو کچھ ماہ قبل ہی اپنے اختتام کو پہنچا۔ ڈرامہ انا سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ جویریہ کامران کو بھی سب ہی جانتے ہیں۔ انا میں ان کا کردار منفی تھا لیکن پھر بھی ان کی اداکاری کو لوگوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ تاہم انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والا معروف اور ہٹ ڈرامہ ''ثبات'' میں بھی معاون کردار ادا کیا۔ انہوں نے بھی بہت کم عرصہ میں شوبز میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

4) ارسلان فیصل

ارسلان فیصل یوں تو ڈرامہ انڈسٹری میں نئے نہیں ہیں، لیکن انہوں نے زیادہ کام نہیں کیا۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ارسلان معروف اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے ہیں لیکن ارسلان بہت ہی اچھے اداکار ہیں جس بات کا اندازہ ان کے چند ڈراموں سے لگایا جا سکتا ہے۔ ڈرامہ ''آنگن'' میں ارسلان نے اتنی بہترین اداکاری کی کہ ان کے مداحوں کی تعداد دن بدن بڑھتی چلی گئی۔

5) وردہ عزیز

وردہ عزیز بھی ہادی کے ساتھ ویب سیریز میں اداکاری کرتی ہیں، یہ 1 سے 2 پاکستانی سٹ کامز میں بھی نظر آئی ہیں، ان کی بہترین اداکاری سے بھی کئی لوگ متاثر ہیں۔ وردہ نے بہت کم عرصہ میں ہی یہ ثابت کیا کہ محنت سے کس طرح کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More