ٹک ٹاک تفریحوں بھرا ایک پلیٹ فارم جہاں مختلف قسم کی ہنسی مزاح، تفریح اور منفرد اقسام کے چیلنجز کی رنگ برنگی ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کی جاتی ہیں اور لوگوں کو خوب بھاتی ہیں۔ بچے ہوں یا بڑے ہر کوئی ٹک ٹاک کی ویڈیوز سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں کیونکہ وقت گزارنے کے لیئے ایک اچھی ایپ ہے۔مگر کبھی کبھی اس میں بھی ایسے عجیب و غریب واقعات ہو جاتے ہیں جن کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ خوفناک ویڈیوز عموماً ٹک ٹاک پر نظر نہیں آتی ہیں لیکن بعض اوقات ٹک ٹاک پر بھی ایسی ویڈیوز بن جاتی ہیں جن میں کچھ خوفناک چیزیں دکھائی دے جاتی ہیں۔
۱: جنگل کے قریب کون ہے؟
بیٹس ننجل 69نامی اکائّونٹ سے ایک ویڈیو بںائی گئی جس میں
جنگل کے قریب ایک ریسورٹ میں رہنے والی خاتون نے دن سے شام تک جنگل میں ایک شخص کی چہل قدمی کی ویڈیو بنائی، دو دن بنائی اور وہ روزانہ اس کو دیکھتی رہی، ایک روز اس نے اپنے شوہر کو بتایا اور قریب جا کر دیکھا تو وہاں سے خوفناک آوازیں آنی شروع ہوگئیں، پولیس کو بھی اطلاع کی مگر معلوم نہ ہو سکا کہ اس جگہ کون ہے جو یوں چکر لگانے آتا ہے۔
۲: لڑکی کے پیچھے کیا ہے؟
ریدیمھا خانکا نای اکائونٹ سے ایک لڑکی کسی گانے پر لپسنگ کر رہی تھی اور اپنی اویڈیوں بںا رہی تھی کہ اسکے پیچھے سے اچانک ایک شخص جاتا ہوا دکھائی دیا، وہ اتنی تیزی میں تھا کہ لڑکی کو اس کی آہٹ کا بھی معلوم نہ ہوسکا،مگر تھا کون وہ، اس بارے میں بڑے عجیب تاثرات ہیں، ویڈیو میں دیکھنے پر معلوم ہو رہا ہے کہ وہ الماری کے دروازے کے بیچ میں سے بھی نکل گیا۔
واہ کیا عجیب ویڈیو ہے۔
۳: گڑیا کیوں حرکت کر رہی ہے؟
کرسٹی ویلیم 91 نامی اکائونٹس سے بنائی گئی مختلف ویڈیوز میں اس کی گڑیا کو خود بخود حرکت کرتا ہوا دکھایا گیا ہے، اور یہ کبھی بھی نیچے گر جاتی ہے۔
اسی قسم کی کچھ ویڈیوز ملاحظہ کریں: