شادی پسند کی نہیں ہوئی تو ۔۔۔ شادی سے متعلق ایسی باتیں جو پاکستانی ڈراموں میں دکھائی گئی ہیں

ہماری ویب  |  Nov 05, 2020


شادی شدہ زندگی یقیناً پیار، محبت، خلوص و اتحاد کے ساتھ مل بانٹ کر گزاری جائے تو رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔ کسی بھی تیسرے فریق کی موجودگی شادی جیسے بندھن کو کمزور نہیں بناسکتی ہیں۔ جانیں پاکستانی ڈراموں میں دکھائی جانے والی ایسی ہی چند باتیں جو شادی شدہ زندگیوں میں ایک عام انسان سیکھتا ہے اس کو کس طرح نبھانا چاہیئے۔

مرضی کے خلاف ہوئی شادی بھی نبھائی:




ڈرامہ سیریل دیارِ دل میں صہیب اور ارجمند کی شادی پسند کی نہ تھی دونوں ایک دوسرے سے نفرت کرتے تھے ، مگر گھر والوں کی مرضی اور خوشی کی خآطر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے رہے۔ وقت کے ساتھ دونوں میں ایک دوسرے کے لئے میاں بیوی جیسی محبت پیدا ہوگئی اور دونوں ایک خوش و خرم جوڑے کے طور پر ابھرے۔ بلکل ایسا ہی ہے کہ اگر آپ کی بھی شادی پسند کی نہ ہو تو والدین کی مرضی کو تسلیم کرتے ہوئے ایک دوسرے کو وقت دیں اور زندگی میں آگے بڑھ جائیں۔

شادی کے بعد بھی پرانی محبت کا در کھٹکھٹایا مگر کچھ حاصل نہ ہوا:



لڑکیوں کی شادی پسند کی نہ ہو تو وہ اپنی محبت کی جھلکیوں کو ایک مدت تک دل میں دبائے رکھتی ہیں اور کچھ یہی حال ڈرامہ سیریل '' من مائل'' میں مانو کے ساتھ تھا جس کی شادی کسی اور سے ہونے کے باوجود بھی صلاح الدین کی محبت کو دل سے نہ نکال سکی اور شوہر کی بیوفائی پر صلاح الدین کے پاس واپس گئی، مگر اس یہاں بھی اس کو صلاح الدین کی جانب سے ٹھکرایا گیا۔

اس سے ایک سبق تو واضح ہے کہ جس کے ساتھ شادی ہوجائے اس کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں تاکہ شوہر کے نام کے ساتھ ایک باعزت زندگی گزار سکیں۔

شادی کے بعد بھی آپس میں دوستی کو قائم رکھیں:


ڈرامہ '' زندگی گلزار ہے'' کی کہانی میں زارون اور کشف شادی سے قبل کلاس میٹس تھے اور دونوں کئ خوب لڑائی ہوتی تھی اور شادی کے بعد دوستیاں رفاقتیں بڑھیں ، پھر بھی اختلافات رہے، مگر زارون سے محبت اور دوستی کو ایک ساتھ اس طرح چلایا کہ کشف کی سوچ کو مردوں کے حوالے سے بدل ڈالا اور محبت و دوستی کی ایک زبردست مثال قائم کردی۔


اسی لئے اگر دوستوں کی آپس میں شادی ہو جائے تو شادی کے بعد بھی دوستی کو پہلا حق دیں تاکہ ایک دوسرے کو سمجھنے میں آسانی ہوجائے۔

جتنی بھی مصروفیت ہو ایک دوسرے کے لئے وقت نکالیں:


ڈرامہ سیریل '' یقین کا سفر'' میں جس طرح دکھایا گیا ہے کہ میاں بیوی کتنے ہی مصروف ہوں جب تک ایک دوسرے کے لئے وقت نہ نکالیں تو ان کا رشتہ کبھی مضبوط نہیں ہوسکتا اس لئے ایک دوسرے کو سب کچھ بتائیں تاکہ خؤش و خرم زندگی گزار سکیں۔


ہر دکھ درد میں ساتھ دیں، تحمل سے کام لیں:


ڈرامہ سیریل ''مہندی'' میں سجل کے شوہر یعنی ہمایوں سعید کو کینسر ہوگیا اور اس کو یہ بات معلوم تھی کہ وہ مرنے والا ہے مگر پھر بھی آخری وقت تک شوہر کی مرضی کے لئے اس کے ساتھ رہی، اس کے مطابق خود کو سجایا سنوارا، ہر دکھ کی گھڑی میں اس کا ساتھ دیا اس کا سہارا بنی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More