ڈرامہ سیریل ''جلن'' اپنے آغاز سے اب تک ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گیا ہے ایک جگہ اس پر پابندی لگائی جاتی ہے، منفی تبصرے دکھائے جاتے ہیں اور پھر اس کو نشر کرنے کی اجازت دے دی جاتی ہے۔ مگر کل دوبارہ اس ڈرامہ کو نشر نہ کرنے کی وجہ کیا بنی آخر؟
سالی اور بہنوئی کے رشتے کا ایک الگ موڑ جو ہم سب کو معلوم ہے اور اس پر تنقیدی نشتر بھی برس رہے ہیں، ایک مرتبہ پھر اسی نقطے کے تحت ڈرامہ سیریل ''جلن'' کو نشر کرنے پر پابندی لگادی گئی کیا یہ سچ ہے؟
ڈرامہ سیریل ''جلن'' کی رائٹر صدرہ سحر عمران نے اپنی فیس بک پر پوسٹ کیا کہ :
دوسری طرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر بدھ کے روز ڈرامہ سیریل '' نند'' کی میگا قسط دکھائی جانی تھی جس کی وجہ سے ڈرامہ ''جلن'' کی نئی قسط نہ دکھائی جاسکی۔
جس پر مصنفہ صدرہ نے کہا کہ چند ہی اقساط رہ گئی ہیں بعد میں لگا لیں پابندیاں۔
نئی قسط میں کیا آنے والا ہے؟
اگلی قسط میں ایک بزنس تقریب میں یہ اعلان کیا جائے گا کہ اسفند اور احمر دونوں بزنس پارٹنر بن گئے ہیں، احمر کے پاس پیسہ اور دولت بہت آگئی ہے وہ اسی دن باہر سے پاکستان آئے گا اور ایک دن لاہور میں رکے گا جس پر اریج خوش ہوجاتی ہے.
مگر اسے ٹریننگ کے حوالے سے کراچی جانا پڑ جاتا ہے اور اریج کا دل ڈرتا ہے کہیں نشاء احمر کو مجھ سے چھین نہ لے، یہی کچھ حقیقت ہے کہ جب نشاء دیکھتی ہے کہ احمر کے پاس خوب پیسے آگئے اور جس غریب کزن کو اس نے غربت کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا وہ آج اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے.
بعد ازاں نشاء کے برابر والے گیسٹ ہاؤس میں احمر کو رہائش مل جاتی ہے اور نشاء احمر کے گھر جا کر بار بار اس کو تنگ کرتی رہتی ہے، جس کو دیکھ کر اسفند اور نشاء کی لڑائی ہوجاتی ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ نشاء کو احمر کے پیسوں کا لالچ ہے، اسی اثناء میں احمر کی بہن اریج کو بھی احمر کے پاس بھیج دیتی ہے اور وہاں نشاء کا یوں بار بار آنا اور احمر سے بات کرنا اریج کو ایک آنکھ نہیں بھائے گا اور نشاء اس مرتبہ اریج کے ہاتھوں زور دار تھپڑ کھائے گی۔
اسی طرح مزیدار کلائمکس سے بھرپور اگلی قسط مداحوں کے لئے اگلے بدھ کو پیش کی جائے گی۔
آپ بھی دیکھیئے گا کیا واقعی نشاء اریج کے ہاتھوں تھپڑ کھا کر سدھر جائے گی یا پھر بدلہ لینے کی آڑ میں اپنی بہن کی طرح اریج کا گھر بھی برباد کرے گی۔