اداکارہ سدرہ بتول کی تین سال بعد شوبز میں واپسی، تین سال کہاں اور کیسے گزارے؟

ہماری ویب  |  Nov 04, 2020

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ بتول شوبز سے عارضی کنارہ کشی کے بعد ایک بار پھر مداحوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے اسکرین پر آگئی ہیں، تفصیلات کے مطابق اداکارہ سدرہ بتول نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی شوبز میں واپسی تین سال کے بعد ہورہی ہے،انہوں نے شادی کے بعد شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

سدرہ نے شوبز سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں خود چاہتی تھی کہ شادی کے بعد فیملی کو وقت دوں، میری پہلی چوائس ہمیشہ سے فیملی رہی ہے، مجھے بہت اچھے پروجیکٹس بھی ملے لیکن میں نے فیملی کو ترجیح دی، ابھی میرے کافی پروجیکٹس ایسے ہیں جو شادی سے پہلے کے تھے وہ مکمل نہ ہوسکے،

سدرہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایک پروجیکٹ ابھی مکمل کروایا ہے اور دیگر پراجیکٹ بھی ابھی مکمل کروانے ہیں“۔

سدرہ بتول کا کہنا تھا کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں بڑی تین سال کی جبکہ چھوٹی بیٹی گیارہ ماہ کی ہیں، اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی کے بعد زندگی آسان نہیں لیکن اچھی گزر رہی ہے۔

گھریلو زندگی کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ گھریلو زندگی میں کافی صبر سے کام لینا پڑتا ہے، اگر آپ خود اچھے رہیں تو سب اچھے ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More