شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر اس بار کس طرح جشن منایا گیا؟

ہماری ویب  |  Nov 03, 2020

سال 1980 سے چھوٹی اسکرین سے کیریئر کا آغاز کرنے والے شاہ رخ خان کی سالگرہ پر ہر سال ان کے مداح ان کی رہائش گاہ کے باہر کنگ خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بیتاب رہتے ہیں، مگر کرونا وائرس اور شاہ رخ کی بھارت میں عدم موجودگی کے باعث اس بار ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ “منت” کے باہر مداح جمع نہیں ہوئے،مگر اس سال کرونا کے باعث سوشل ڈسٹینس کا خیال رکھتے ہوئے شاہ رخ خان کی سالگرہ منفرد انداز میں منائی گئی۔

اس بار عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بالی وڈ کنگ اپنی سالگرہ ورچوئل منائی گئی اور اس موقع پر ان کے تقریباً 5000 مداح نے شرکت کی،بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کے ایک فین کلب نے ان کی ’ ورچوئل برتھ ڈے پارٹی‘ کی میزبانی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی ،جس میں مداح لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے اس تقریب کا حصہ بنے ۔

حال ہی میں شاہ رخ خان نے سوال و جواب کے ایک سیشن میں مداحوں سے کہا تھا کہ‘ اس بار کا پیار تھوڑا دور سے یار‘۔

بالی ووڈ کے کنگ خان کی 55ویں سالگرہ کے موقع پردبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت بُرج الخلیفہ پر انہیں مبارکباد دی گئی۔ شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پرمداحوں کیلئے اپنی تصویر شیئرکی جس میں ہاتھ باندھے کھڑے ہیں جبکہ پسِ منظر میں نظر آنے والے بُرج خلیفہ پر نیلی اور سُرخ روشنیوں کے ساتھ ان کا نام اور سالگرہ کی مبارکباد واضح ہے۔

اداکار نے کیپشن میں لکھا ” دنیا کی سب سے بڑی اور بلند اسکرین پر اپنے آپ کو دیکھ اچھا محسوس ہورہا ہے۔ میرے دوست محمد البار نے میری اگلی فلم سے پہلے ہی مجھے بڑی اسکرین پر دکھا دیا”۔

شاہ رخ نے بُرج خلیفہ انتظامیہ اور تعمیراتی کمپنی ایماردبئی کا شکریہ ادا کیا ،انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی ایک اور ویڈیو میں شاہ رخ خان سالگرہ کی مبارکباد پر مداحوں کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More