یہ اِتنا بدل گئیں کہ پُرانی تصاویر دیکھ کر اب پہچان میں ہی نہیں آتیں ۔۔۔ وہ پاکستانی اَداکارائیں جنہوں نے پلاسٹک سرجری کروا کر خود کو بالکل بدل لیا

ہماری ویب  |  Nov 03, 2020

دنیا بھر میں پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنے چہرے کے خدوخال مزید خوبصورت کرنے کا رُجحان عام ہوچکا ہے۔ دنیا کے مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار مائیکل جیکسن نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنی وضح قطع اور چہرے کو تبدیل کیا جس کا یوں سمجھ لیں ایک ٹرینڈ سا چل گیا پھر بھارتی فلم اداکاروں اور خاص طور پر ہالی ووڈ اداکاروں نے بھی چہرے اور دیگر اعضاء کی سرجری کروانا شروع کردی۔ اور اب یہ رجحان پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی پروان چڑھ چکا ہے۔

تاہم خیال رہے کہ پلاسٹک سرجری ہر کسی کو راس نہیں آتی اور کئی مرتبہ چہرے کے خدوخال بہتر کروانے کی کوشش میں پورا چہرہ کے خوبصورتی پہلے جیسی نظر نہیں آتی۔

آج ہم ایسی چند پاکستانی شوبز اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کروائی۔

1- منشا پاشا

پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے ناک کی سرجری کروائی مگر کوئی بھی انہیں دیکھ کر کہہ نہیں سکتا جب تک وہ خود تذکرہ نہ کریں۔ اس کے لئے اور موجود حالیہ اور نئی تصویر کو دیکھ کر آپ ان کے چہرے پر تبدیلی محسوس کرسکتے ہیں جس کے بعد آپ کو ان کی ناک میں واضح فرق معلوم ہوجائے گا۔

2- عائشہ خان

2- عائشہ خان

شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ عائشہ خان بھی ناک کی سرجری کا سہارا لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہوتی ہیں۔ اس کا اندازہ اُن کی پرانی اور حالیہ تصاویر کے موازنے سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

3- ثروت گیلانی

ثروت گیلانی نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل ناک کی سرجری مکمل کروائی۔ اس سے پہلے اداکارہ کی ناک کافی نمایاں نظر آتی تھی خاص کر اُن کی ناک کا اوپری حصہ بہت واضح تھا شاید اسی وجہ سے انہوں نے سرجری کروانے کا سوچا۔ لیکن اب اداکارہ ثروت گیلانی بالکل مختلف نظر آتی ہیں۔

4- حمائمہ ملک

اداکارہ حمائمہ مالک نے ناک کی سرجری اُس وقت کروائی جب پاکستان میں سرجریز کا اتنا زیارہ رجحان نہیں تھا۔ آپ اُن کی پرانی اور حالیہ تصاویر دیکھ کر نتائج سے بخوبی واقف ہوسکتے ہیں۔ ناک کی سرجری انجام پانے کے بعد سے اداکارہ کا چہرہ تھوڑا لمبا نظر آنے لگا ہے۔

5- مائرہ خان

یہ بات بالکل واضح ہے کہ وہ پاکستان مشہور شخصیات جنہوں نے ناک کی سرجری کا سہارا لیا، ان کی ناک کم و بیش ایک جیسی دکھائی دیتی ہیں۔ کاسمیٹک سرجری کے بعد اَداکارہ مائرہ خان کی ناک میں بھی واضح تبدیلی آئی ہے۔ سرجری سے قبل اُن کی ناک موٹی تھی اور سرجری کے بعد اُن کی ناک میں لمبائی پیدا پوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More