یہ مہنگے سے مہنگے جوتے لیتے ہیں! وہ مشہور اداکار کون سے ہیں جنہیں کپڑوں سے زیادہ اچھے جوتوں کا شوق ہے؟

ہماری ویب  |  Oct 29, 2020

پاکستانی شوبز اداکار ہمیشہ ہی اپنے کپڑوں اور جوتوں کو لے کر کافی حساس رہے ہیں، ساتھ ہی ان کا میک اپ بھی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔ لیکن کچھ اداکاروں کو مخصوص چیزوں کا اتنا شوق ہوتا ہے کہ وہ اس پر جتنا مرضی چاہیں پیسہ خرچ کرتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جو اپنے کپڑوں سے قبل جوتوں کا سوچتے ہیں اور ان کے پاس جوتوں کی الماری ہے۔

بشریٰ انصاری

بشریٰ انصاری پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنے کئی انٹرویوز میں اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے پاس جوتوں کی بہت زیادہ کلیکشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر لوگ پہلے کپڑے اور پھر میچنگ کے جوتے خریدتے ہیں لیکن میں ہمیشہ پہلے جوتے اور پھر کپڑے خریدتی ہوں۔ اس بات پر میری فیملی میرا مذاق بھی اڑاتی ہے۔

فہد مصطفیٰ

فہد مصطفیٰ پاکستان کے نامور اداکار اور میزبان ہیں۔ فہد کے پاس بھی جوتوں کی کلیکشن ان کے کپڑوں سے زیادہ ہے۔ ان کو نئے اور مہنگے جوتے خریدنے کا انتہائی شوق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی ایسا جوتا نہیں جو ان کے پاس بس یوں ہی رکھا ہو۔ یہ ہر جوتا ہی پہنتے ہیں اور انہیں بدلتے بھی رہتے ہیں۔

ماورا حسین

ماورا بھی پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں۔ ان کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں کپڑوں سے زیادہ جوتوں کا شوق ہو۔ ماورا کے پاس جوتوں کی پوری الماری ہے اور انہیں مختلف برانڈز اور مہنگے مہنگے جوتے خریدنے کا بہت شوق ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More