اداکار کیسے کوٹ پہنا پسند کرتے ہیں؟ دیکھیں چند اداکار کے کوٹ اسٹائلنگ کے طریقے جو آپ بھی اپنا سکتے ہیں تاکہ نظر آئیں سب سے الگ

ہماری ویب  |  Oct 28, 2020

آج کل خواتین کے ساتھ ساتھ نوجوان و مرد حضرات میں بھی ڈریسنگ سینس کا رحجان کافی بڑھ چکا ہے۔ شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا پھر کوئی برتھ ڈے پارٹی نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ چکا چوند نظر آئیں اور دیکھنے والوں کی نظروں کو بھا جائیں۔ کوٹ پینٹ لے لباس کو ہمارے ہاں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور مرد و نوجوانوں کی کوشش ہوتی ہے کہ کوٹ پینٹ میں ہر بار نئے فیشن کا اِنتخاب کریں۔

لیکن بعض اوقات کوٹ پینٹ کے حوالے سے ڈریسنگ کرنے کا انداز سمجھ نہیں آتا اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ہر بار ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پہناوے میں بدلاؤ نہیں آرہا۔

آج ہم آپ کو پاکستان کی معروف شوبز شخصیات کی ڈریسنگ کی مثال دیں گے جس کو دیکھتے ہوئے آپ اُن کے لباس(کوٹ پینٹ) کے بہترین اِسٹائل کو اپنا سکتے ہیں۔

1- عمران عباس

پاکستان کے معروف اَداکار عمران عباس کا ڈریسنگ اسٹائل پر غور کریں اور آپ چاہیں تو اس رنگ کے کوٹ کا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔

2- دانش تیمور

شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار اور میزبان دانش تیمور جن کو آپ اکثر مختلف پراگراموں میں دیکھتے ہیں اور یقینا ان کے لباس پر بھی نظر جاتی ہوگی۔ اوپر موجود تصویر میں دانش تیمور جو سفید رنگ کا کوٹ پینٹ زیب تن کئے ہوئے ہیں نوجوان اُنہیں سے منسلک ڈریسنگ اسٹائل کاپی کرسکتے ہیں۔

3- احسن خان

پاکستان کے سینئیر اداکار احسن خان کو دیکھ کر ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ انہیں مخلتف کپڑوں کے فیشنز کا بھرپور شوق ہے۔ اوپر موجود تصویر میں آپ ان کا تھری پیس سوٹ دیکھ سکتے ہیں اور انہیں کے انداز میں ڈریسنگ اسٹائل کاپی کرسکتے ہیں جو یقیناً آپ پر خوب جچے گا۔

4- فواد خان

ہینڈسم اداکاروں کی فہرست میں نمبر ون اداکار فواد خان کی سوشل میڈیا پر کئی تصاویر موجود ہیں جن میں وہ بہترین آؤٹ فٹس میں نظر آتے ہیں۔ ایسا کہنا درست ہوگا کہ اِسٹار فواد خان ہر ڈریسنگ میں بے مثل نظر آتے ہیں۔ سیاہ رنگ کپڑوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم نوجوان فواد خان کے کوٹ پینٹ سے منسلک لباس کا چناؤ کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ ان کے دیگر پینٹ کوٹ ڈریسنگ بھی اپنا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More