یہ عبایہ پہن کر اچھی لگیں۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ 5 مشہور اداکارائیں جنہوں نے عبایہ بھی پہنا

ہماری ویب  |  Oct 28, 2020

عبایہ ایک بہت ہی نفیس اور سادہ لباس کے طور پر کچھ لڑکیاں اور خواتین زیب تن کرتی ہیں جو کہ گلے سے لے کر پاؤں کے ٹخنوں تک ہوتا ہے۔ تاہم پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں اگر عبایہ پہنیں تو یہ سب کی توجہ کا مرکز ہوتی ہیں۔

کچھ اداکاراؤں نے اپنے ڈراموں کے سیٹ پر عبائے پہنے جیسا کہ خدا اور محبت میں اداکارہ سعدیہ خان نے عبایہ پہنا جبکہ ایک اور ڈرامہ نور بی بی میں اداکارہ ریشم نے عبایہ زیب تن کیا۔ اس کے علاوہ آج کل معروف اداکارہ سارہ خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ان کا چہرہ بھی نہیں نظر آرہا اور انہوں نے عبایہ پہن رکھا ہے۔ یہ تصویر سارہ کے آنے والے نئے ڈرامے رقصِ بسمل کی ہے۔

آئیے اب آپ کو ان 5 مشہور اداکاراؤں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے ایک خاص موقع پر عبایہ پہنا۔

مہوش حیات

مہوش حیات اپنے بھائی اور والدہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئیں جہاں انہوں نے عبایہ پہنا۔ مہوش کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جبکہ مداحوں کو اپنی پسندیدہ اداکارہ اس انداز میں بے حد اچھی لگیں۔

ایمن خان

اداکارہ ایمن خان اپنی شادی کے بعد منیب بٹ کے ساتھ عمرہ پر گئیں جہاں انہوں نے اپنی فلائٹ میں عبایہ پہنا ہوا تھا۔ ایمن کو لوگوں نے عبائے میں بہت پسند کیا اور ادالکارہ کی خوب تعریفیں کی گئیں۔

سارہ خان

سارہ خان بھی اپنی اداکارہ بہن نور ظفر خان کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئیں جہاں انہوں نے سیاہ رنگ کا برقع زیب تن کیا۔ سارہ اور نور کے اس انداز کو ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔

آئمہ بیگ

نامور گلوکارہ آئمہ بیگ بھی جب عمرہ کرنے گئیں تو انہوں نے برقع پہنے ہوئے اپنی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کیں۔

عائزہ خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ مقدس مقام پر حج کی ادائیگی کے لیے گئیں، اداکارہ نے وہاں عبایہ پہنا تو ان پر بے حد جچا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More