یوٹیوب سے ماہانہ لاکھوں روپے کما لیتی ہیں۔۔۔ پاکستان کی وہ 5 مشہور اداکارائیں جو یوٹیوب چینل سے بھی کماتی ہیں

ہماری ویب  |  Oct 27, 2020

آج کل یوٹیوب سوشل میڈیا کا وہ اکاؤنٹ بن چکا ہے جہاں سے دنیا بھر کے لوگ ماہانہ لاکھوں روپے کماتے ہیں۔ یوٹیوب پر اپنا چینل کھولتے ہیں اور اس پر مختلف قسم کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں، یوں جب چینل کے سبسکرائبرز کی ایک مخصوص تعداد ہو جاتی ہے تو یوٹیوب چینل کے مالک کو رقم بھیجتا ہے۔

اسی طرح پاکستانی اداکاراؤں نے بھی اپنے اپنے یوٹیوب چینل بنا رکھے ہیں، کوئی وی لاگنگ کرتا نظر آتا ہے تو کوئی بیوٹی ٹپس کے حوالے سے ویڈیوز اپ لوڈ کرتا ہے۔

آج ہم آپ کو ان 5 مشہور اداکاراؤں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کا اپنا یوٹیوب چینل ہے اور وہ اس سے سالانہ اچھے خاصے پیسے کماتی ہیں۔

عائشہ عمر

عائشہ عمر کا اپنا یوٹیوب چینل ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 149K ہے۔ عائشہ اپنے چینل پر مداحوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے مختلف قسم کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتی ہیں جن میں سوال و جواب کا سیشن اور کھانوں کی مزے دار ریسیپیز ہوتی ہیں۔ اداکارہ عائشہ کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد دیکھتے ہوئے ہم باخوبی یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کی ان کی اچھی خاصی آمدنی اس چینل کے ذریعے ہوجاتی ہے۔

اقرا عزیز

اقرا عزیز بھی پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں، انہوں نے متعدد ہٹ ڈرامہ سیریل میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اقرا کا بھی اپنا یوٹیوب چینل ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 274K ہے۔ اقرا اپنے چینل پر مختلف اسٹائلز کے بارے میں بتاتی ہیں اور اس کے علاوہ وی لاگنگ بھی کرتی ہیں۔

صبا قمر

صبا قمر پاکستانی ڈرامہ و فلم کی مشہور و معروف اداکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنی محنت اور صبر سے انڈسٹری میں وہ مقام بنایا کہ انہیں بے شمار ایوارڈز سے نوازا گیا۔ صبا قمر کا بھی اپنا یوٹیوب چینل ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 212K ہے۔

ہانیہ عامر

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی ایک اور نامور اداکارہ ہانیہ عامر ہیں، یہ بھی اپنا یوٹیوب چینل چلاتی ہیں۔ ہانیہ کے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کی تعداد 479K ہے۔ ہانیہ کی یوٹیوب کے ذریعے ماہانہ آمدنی کافی زیادہ ہے۔

حنا الطاف

نامور اداکارہ حنا الطاف بھی اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 210K ہے۔ حنا اپنے چینل پر مختلف قسم کی سرگرمیوں کی ویڈیوز شئیر کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More