ٹک ٹاک اسٹارز کے بہترین اسٹائلنگ کے چند ایسے انداز جو آپ کو بھی ضرور پسند آئیں گے

ہماری ویب  |  Oct 26, 2020


پاکستان کے ٹک ٹاکرز سٹارز کو دنیا بھر میں لاکھوں لوگ پسند کر تے ہیں جس کی وجہ نہ صرف ان کا منفرد انداز اور مختلف وائرل ویڈیوز ہیں بلکہ ان کے مختلف ڈریسنگ سٹائلزبھی لوگوں کو بہت پسند ہیں۔ آپ نے ٹی وہ شوز یا ویڈیوز میں اگر غور کیا ہوگا تو آپ کو ان کے چند کپڑے اور ڈیزائن بہت پسند آئے ہوں گے۔ چلیں دیکھاتے ہیں آپ کو پاکستان کے 5 مشہور ٹک ٹاکر کے زبردست سے انداز ۔

جنت مرزا:

جنت مرزا سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر ۔ جن کے چاہنے والے ہیں ملین کی تعداد میں۔ ان کے کالے فراق ، لال اور جامنی میکسی کے علاوہ دیگر پینٹ شرٹس بہت پسند کی جا رہی ہیں ساتھ ہی ان کے مختلف ہیئر اسٹائل اور ڈائی رنگ بھی لڑکیوں کو خاصا پسند ہے۔




اریقہ حق:

اریقہ حق کی کالی زلفیں ، ہلکا میک اپ اور معصوم ادائیں سب سے زیادہ قابلِ ذکر ہیں۔ یہ چاہے پینٹ شرٹ پہنیں یا پھر برائیڈل جوڑے سب ہی ان پر خوب جچتا ہے۔




ذوالقرنین سکندر:

ذوالقرنین سکندر کے کرتے پجامے اور ذیزائن کے واسکوٹ بھی لڑکوں میں بہت مقبول ہورہے ہیں۔ ان کے کپڑوں میں خاص بات یہ ہے کہ ذوالقرنین ہلکے رنگوں کا انتخاب زیادہ کرتے ہیں۔






حارث علی:

حارث علی کی ٹی شرٹس اور ہیئر سٹائل زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ شوخ رنگوں کے ساتھ ہلکے رنگ بھی پہنتے دکھائی دیتے ہیں۔






سحر حیات

سحر حیات کی اداؤں نے بھی لوگوں کو خوب بھایا۔ ویسٹرن انداز ہو یا قمیض شلوار ، فراق ہو یا میکسی، کھلے بال ہو ں یا سادی چوٹی۔ سحر ہر اسٹائل میں منفرد نظر آتی ہیں۔






مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More