انہوں نے تو اپنی شادی پر ساس کا جوڑا پہنا تھا۔۔۔ وہ 5 مشہور اداکارائیں جنہوں نے خاص موقعوں پر ساس کے جوڑے پہنے

ہماری ویب  |  Oct 26, 2020

شادی کا دن ہر دلہن کے لیے یادگار ہوتا ہے، اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن کو یادگار بنانے کے لیے جو ہو سکتا ہے وہ کرے۔ شادی کے جوڑے سے لے کر جیولری، میک اپ ہر چیز زبردست چاہیے ہوتی ہے۔ بہت سی لڑکیاں نکاح پر اپنی ماں کا جوڑا زیب تن کرتی ہیں کیونکہ اس سے ان کے دلی جذبات جڑے ہوتے ہیں۔

تاہم شوبز انڈسٹری کی کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنے نکاح اور دیگر خاص موقعوں پر اپنی ساس کا جوڑا زیب تن کیا۔

صدف کنول

پاکستانی فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل صدف کنول کا نکاح اداکار شہروز سبزواری سے رواں سال ہوا۔ دونوں کے نکاح کے چرچے سوشل میڈیا پر کئی عرصہ تک رہے۔ صدف کا نکاح چونکہ لاک ڈاؤن کے دوران ہوا لہٰذا انہوں نے اپنے نکاح پر شہروز کی والدہ سفینہ بہروز کا لباس زیب تن کیا۔ سفینہ نے یہ لباس ایک تقریب میں پہنا تھا۔

کرینہ کپور

بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کسی تعارف کی محتاج نہیں، ان کی شادی بھارتی اداکار و نواب سیف علی خان سے ہوئی۔ کرینہ نے اپنی شادی پر وہ لباس زیب تن کیا جو ان کی ساس اور سیف کی والدہ شرمیلا تیگور نے اپنی شادی پر پہنا تھا۔ یہ لباس انتہائی خوبصورت تھا۔

آشکا گورادیا

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ آشکا گورادیا نے بھی اپنی شادی پر اپنی ساس کی شادی کا جوڑا پہنا، ان کا تعلق چونکہ کرسچن کمیونٹی سے ہے تو اسی کی مناسبت سے انہوں نے لمبا سفید رنگ کا گاؤن پہنا۔

سجل علی

پاکستان کی سپر اسٹار سجل علی نے اپنی انتہائی قریبی دوست اداکارہ سعدیہ غفار کی شادی کی ایک تقریب میں سیاہ رنگ کا غرارہ پہنا جس پر لال رنگ کا لمبا سا دوپٹہ لیا۔ یہ دوپٹہ سجل نے اپنی ساس اور احد کی والدہ ثمرہ رضا میر سے لیا تھا۔ سجل اس لباس میں بہت خوبصورت لگیں۔

ایشوریا رائے

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کی ساس جیا بچن کو بھی مختلف موقعوں پر ایک ہی ساڑی میں ملبوس دیکھا گیا۔ ایشوریا نے یہ ساڑی 2011 میں پہنی جبکہ ان کی ساس جیا نے یہ ساڑی ایک ایوارڈز کی تقریب میں پہنی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More