کیا واقعی ایمن خان نے اپنی شادی پر 70 کروڑ روپے خرچ کیے؟ اداکارہ نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

ہماری ویب  |  Oct 26, 2020

مشہور و معروف اداکارہ ایمن خان اور ان کے شوہر منیب بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں، دونوں ہی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے قابل ترین اداکار ہیں۔

ایمن اور منیب کی شادی 21 نومبر 2018 کو ہوئی۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ان کی شادی اب تک کی سب سے بڑی شادی تھی جبکہ یہ سال 2018 کی بھی زیادہ دن تک چلنے والی شادی تھی۔

ایمن اور منیب کی شادی کی تقریبات کو بہت سے صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کی سب سے بڑی وجہ ان کی شادی پر ہونے والا خرچہ تھا۔ لوگوں نے یہ اعتراض کیا کہ جہاں ملک میں غربت سر اٹھا رہی ہے وہیں ہمارے اداکار دکھاوا کر رہے ہیں اور فضول خرچی بھی کر رہے ہیں تاہم لوگوں نے مختلف اندازے لگانا شروع کردیے کہ ان کی شادی پر کتنے روپے خرچ ہوئے۔

بہت سے مداح و دیگر افراد یہ کہہ رہے تھے کہ ایمن اور منیب نے اپنی شادی پر 70 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

تاہم حال ہی میں ایک ایوارڈ کی تقریب میں بالآخر اداکارہ ایمن اور ان کے شوہر منیب نے اس راز سے پردہ اٹھا ہی دیا۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ''مجھے پتہ چلا کہ ہم نے اپنی شادی پر 70 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، جب یہ افواہ اڑی تو ہم اپنے ہنی مون پر تھے، میں یہ سنتے ہی صدمے میں آگئی اور منیب سے کہا کہ واقعی ہم نے 70 کروڑ خرچ کیے؟'' تاہم اداکارہ نے اس بات کو محض ایک افواہ قرار دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More