پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عظمیٰ گیلانی نے جان لیوا مرض کینسر کو شکست دی۔
ایک انٹرویو میں عظمیٰ گیلانی نے کہا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ مجھے یہ خطرناک بیماری ہے تو احساس ہوا کہ انسان پانی کا ایک بلبلہ ہے، انسان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بیماری کے دوران بہت بہادری کا مظاہرہ کیا، اور میں سب سے یہ ہی کہنا چاہوں گی کے اس بیماری سے متاثرہ افراد کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
عظمیٰ گیلانی کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔