انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے۔۔۔ خاتون وزیراعظم کی بہادری کے چرچے۔۔۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Oct 22, 2020

آئس لینڈ کی وزیراعظم کیٹرین جیکبز ڈوٹر اپنے آفس سے انٹرویو دے رہی تھیں کہ اسی گفتگو کے دوران زلزلہ آ گیا۔ کیٹرین نے نوٹ کیا کہ ان کی ٹیبل اور کمرے کی دیواریں ہلنا شروع ہوگئی ہیں اور زلزلہ آ رہا ہے، لیکن پھر بھی خاتون سوال کا جواب دیتی رہیں، زلزلے کے۔ دوران کچھ دیر رکیں اور صورت حال کو جانچنے کی کوشش کی۔ وہ تھوڑا کنفیوز ہوئیں مگر ان کے چہرے پر خوف کے زیادہ تاثرات نظر نہیں آئے۔

اسی دوران زلزلے کا ایک اور جھٹکا آیا جس پر وہ پریشان ہوئیں مگر ہنستے ہوئے اینکر سے کہنے لگیں کہ میرے خیال میں زلزلہ آ رہا ہے مگر پریشانی کی کوئی بات نہیں۔


اینکر نے سوال کیا کہ جب زلزلہ آیا آپ گھبرائی نہیں اور نہ ہی انٹرویو روکا، آپ کافی بہادر خاتون ہیں۔ اس پر خاتون وزیراعظم نے کہا کہ "میں اپنے آفس میں بیٹھی ہوں اور یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں اس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں"۔ خاتون وزیراعظم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جبکہ انہوں نے جذبات پر قابو رکھتے ہوۓ گفتگو جاری رکھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More