پاکستانی اداکاراؤں کی خوبصورتی ہمیشہ ہی مداحوں کی جانب سے بے حد سراہی جاتی ہے، مداح اپنے پسندیدہ ستاروں کے اسٹائل کو بھرپور کاپی کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ وہ ان کے جیسے ہی نظر آئیں۔ شوبز ستارے بھی نت نئے فیشن کو اپناتے رہتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ان اداکاراؤں کے بارے میں بتانے والے ہیں جنہیں پٹھانی/ افغانی ٹوپی پہننا بے حد پسند ہے کیونکہ وہ اکثر اسے پہن کر تصویریں لیتی ہیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کرتی ہیں۔
عروہ حسین
عروہ حسین پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں، عروہ ایک مرتبہ ایک تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے پٹھانی ٹوپی پہن رکھی ہے۔ یہ تصویر غالباً پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی ہے۔ اداکارہ اس تصویر میں بالکل پٹھان لگ رہی ہیں۔
حنا الطاف
حنا الطاف بھی پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں، ان کی بھی ایک تصویر کافی زیادہ وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ناصرف پٹھانی ٹوپی پہن رکھی ہے بلکہ چہرے پر بھرپور ہنسی کا لبادہ بھی اوڑھ رکھا ہے۔
مومنہ حسین
مومنہ حسین کا شمار پاکستان کے مایا ناز گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بھی پٹھانی توپی پہنی جو ان پر خوب جچی۔
نور ظفر خان
نور ظفر خان کا تعلق بھی پٹھان گھرانے سے ہے، ان پر بھی پٹھانی ٹوپی بہت سوٹ کی۔ نور خان نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
نیمل خاور خان
پاکستان کی ایک اور مشہور اداکارہ نیمل خاور کا تعلق بھی پٹھان فیملی سے ہے۔ انہوں نے بھی پٹھانی ٹوپی پہنی جس نے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا۔ یاد رہے نیمل اب اداکاری چھوڑ چکی ہیں۔
کبریٰ خان
کبریٰ خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے یہ ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔ مداحوں کو اداکارہ کی یہ تصویر بے حد پسند آئی۔ کبریٰ کو کئی بار پٹھانی ٹوپی میں دیکھا گیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں یہ ٹوپی پہننا بے حد پسند ہے۔