دوسری بیویوں کے عشق میں گرفتار شوبز ستارے۔۔۔ وہ 4 اداکار کون سے ہیں جو اب دوسری شادی کر کے بہت خوش ہیں؟

ہماری ویب  |  Oct 19, 2020

شادی ایک ایسا بندھن ہے جو بہت مضبوط ہوتا ہے۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے کئی ستاروں نے دوسری شادیاں کر رکھی ہیں، کسی نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر دوسری شادی کی جبکہ کوئی پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری کو بیاہ لایا۔ لیکن ہم نے دیکھا کہ اکثر ستارے دوسری اہلیہ کے ساتھ زیادہ خوش ہیں اور ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

آج ہم آپ کو شوبز کے ان 4 ستاروں کے بارے مین بتائیں گے جنہوں نے دوسری شادیاں کی ہیں اور وہ اپنی دوسری بیویوں کے عشق میں شدید گرفتار ہیں۔

فیصل قریشی

فیصل قریشی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اور منجھے ہوئے اداکار ہیں، یہ صرف ایک اداکار نہیں بلکہ مارننگ شو کے میزبان بھی ہیں۔ فیصل قریشی نے ثناء سے دوسری شادی کی جبکہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش ہیں، فیصل اور ثناء قریشی کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہیں۔ دونوں کو انڈسٹری کا ائیڈیل جوڑا مانا جاتا ہے۔

عامر لیاقت

عامر لیاقت حسین سے یقیناً پورا پاکستان واقف ہے، انہوں نے پہلی شادی بھی غالباً محبت کی کی تھی لیکن افسوس شادی کے کئی سال بعد انہوں نے رشتہ ختم کردیا اور سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کرلی۔ عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ کا تعلق بھی میڈیا سے تھا لیکن وہ ان کے ساتھ کم ہی ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں جبکہ اس کے برعکس سیدہ طوبیٰ اپنے شوہر کے ساتھ کئی مرتبہ ٹی وی پروگرام میں نظر آئیں۔ یہ بات واضح ہے کہ عامر لیاقت اپنی اہلیہ کے عشق میں کافی حد تک گرفتار ہیں۔

اسد صدیقی

اسد صدیقی نے دوسری شادی اداکارہ زارا نور عباس سے کی، جبکہ اداکارہ کی بھی یہ دوسری شادی تھی، دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش ہیں۔ اسد زارا سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جس کا ذکر انہوں نے کئی انٹرویوز میں کیا۔

شہروز سبزواری

اداکار شہروز سبزواری نے کچھ ماہ قبل ہی اپنی اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف کو طلاق دے کر مایا ناز ماڈل صدف کنول سے نکاح کرلیا۔ شہروز اور صدف کو اس حد تک تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ دونوں نے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کمنٹ آف کردیے تاکہ کوئی بھی وہاں آکر مزید تنقید نہ کرسکے۔ شہروز نے دنیا کی پرواہ کیے بغیر سائرہ کو چھوڑ کر صدف سے شادی کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More