بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے لڑکی کو ایسا کیا کہا کہ اُن کی خوب پٹائی ہوگئی؟

ہماری ویب  |  Oct 19, 2020

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک پروگرام میں بات چیت کے دوران اپنی ہونے والی پٹائی کا واقعہ سنایا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی پروگرام دی کپل شرما شو میں عالمی شہرت یافتہ اداکار شاہ رخ خان نے بتایا کہ کچھ لڑکوں نے ان کی مار اُس وقت لگائی جب انہوں نے ایک لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ کہا اور پھر بڑی مشکل سے خود کو بچانے میں کامیاب ہوئے۔

شاہ رخ خان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بہت پُرانا واقعہ ہے کہ میں ایک لڑکی کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں موجود تھا تو مجھ سے کچھ لڑکوں نے اُس لڑکی کے متعلق پوچھا جس پر میں نے کہا یہ میری گرل فرینڈ ہے۔

بالی ووڈ کنگ نے کہا کہ جب میں نے لڑکوں سے کہا کہ یہ میری گرل فرینڈ ہے تو اُنہوں نے مجھے بہت مارا اور مجھ سے کہا کہ اس لڑکی کو گرل فرینڈ نہیں بلکہ بھابھی کہو۔

اداکار نے قہقہے لگاتے ہوئے بتایا کہ وہ نوجوان لڑکے مجھے مارتے رہے اور کہتے رہے کہ بولو یہ لڑکی تم سب کی بھابھی ہے۔

شاہ رخ نے کہا کہ اُس واقعے کے بعد سے میں جب بھی اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ دہلی میں کہیں باہر جاتا ہوں تو اگر کوئی مجھ سے میری اہلیہ گوری کے بارے میں پوچھتا ہے تو میں کہتا ہوں کہ یہ آپ کی بھابھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More