اَنوشکا نے ویرات کوہلی کے ساتھ یہ کیا کر دیا؟

ہماری ویب  |  Oct 19, 2020

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کپتان ویرات کوہلی کی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ شروع ہونے سے قبل گراؤنڈ میں بیٹھ کر منفرد انداز میں ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بھرپور لطف اندوز کیا۔

کرکٹ کے شائقین نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ سے قبل گراؤنڈ میں کپتان ویرات کوہلی کا الگ ہی روپ دیکھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ویرات کوہلی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ میدان میں ورزش کے دوران بالکل بے فکری کے انداز میں ڈانس کر رہے ہیں۔

کوہلی کے رقص پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں۔

ویرات کوہلی کی اس ویڈیو پر ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انوشکا نے کوہلی کے ساتھ کیا کر دیا۔

امِّ فاطمہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ ویرات کوہلی بینڈ باجا بارات دیکھنے کے بعد۔

ایک اور ٹوئٹر صارف سونالی ٹھاکر نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ویرات کوہلی کا ڈانس جو انہوں نے اپنے سنگیت پر کیا ہی نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More