اداکارہ ہانیہ عامر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں، یہ شوبز کا حصّہ بہت ہی کم عمر میں بن گئی تھیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز فلم ' جانان ' سے کیا، جس میں انہوں نے معاون اداکار کی حیثیت سے کام کیا جبکہ ان کے کردار کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔
اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ' جس وقت میں اسکول جایا کرتی تھی وہاں میری ایک کلاس کی لڑکی ٹربن اسکارف پہنا کرتی تھی، مجھے وہ بہت اچھا لگتا تھا اور دل کرتا تھا کہ میں بھی پہنوں لیکن میں نے نہیں پہنا کیوں کہ میرے دوستوں نے مجھے ہمیشہ بغیر اسکارف کے دیکھا۔
ہانیہ کا کہنا تھا کہ ' بعدازاں ہم ایبٹ آباد شفٹ ہو گئے، اور وہاں مجھے کوئی نہیں جانتا تھا تو میں نے اسکارف پہننا شروع کردیا، لیکن لوگ مجھے تنقید کا نشانہ بنانے لگے کیوں کہ وہ سمجھتے تھے کہ شائد میں صرف فیشن کی وجہ سے یہ پہن رہی ہوں، جس کے بعد میں نے یہ پہننا چھوڑ دیا '۔
اداکارہ نے انٹرویو میں مزید کیا دلچسپ باتیں کیں، ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔