یشما گِل نے اَداکارہ نمرہ خان کے ڈائیٹنگ پلان کو کیوں اپنالیا؟ جانیں ان کا روزمرہ کا ڈائیٹنگ پلان

ہماری ویب  |  Oct 17, 2020

پاکستان شوبز اِنڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ یشما گِل نے بہترین فٹنس کی حامل اداکارہ نمرہ خان سے متاثر ہوکر اُن کے بتائے ہوئے ڈائیٹنگ پلان پر عمل کرنا شروع کر دیا۔

بغیر ورزس کے صرف ڈائٹنگ کے ذریعے وزن میں کمی لانے والی ماڈل نمرہ خان کا کہنا ہے کہ اُن کا بتایا ہوا غذاء کا پلان اتنا سخت اور مشکل ہے کہ کسی کا بھی اُس پر ایک ہفتے تک قائم رہنا ناممکن سا ہے، نمرہ خان اپنے ڈائیٹنگ پلان کو ایک چیلنج قرار دیتی ہیں۔

نمرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا ایپلیکشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کچھ اسٹوریز شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنی دوست یشما گِل سے باتیں کر رہی ہیں اور یشما کے اُن کے بتائے ہوئے ڈائیٹنگ پلان پر عمل کرنے پر فخر کا اظہار کر رہی ہیں۔

دوسری جانب ویڈیو اِسٹوری میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یشما گِل صرف دو دن میں ہی نمرہ خان کے ڈائیٹ پلان سے تنگ آ کر کہہ رہی ہیں کہ اُنہیں انڈے والا برگر کھانا ہے، یشما گِل اس سخت ترین ڈائیٹ سے کافی اُکتائی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ نمرہ خان کا ڈائٹ پلان کیا ہے؟

نمرہ خان نے اپنے ایک ہفتے کے ڈائٹ پلان بتاتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے ایک ہفتے میں آٹھ کلو وزن کم کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی صبح کا آغاز صبح سات بجے کرتی ہیں، صبح سب سے پہلے وہ تین ابلے انڈوں کی سفیدی کھاتی ہیں اور پھر اس کے آدھے گھنٹے بعد وہ ایک سیب کھاتی ہیں، آدھے گھنٹے بعد وہ ایک پیالا بھر کر گرین ٹی پیتی ہیں۔

دوپہر کا کھانا وہ 12 سے ایک بجے کے درمیان کھاتی ہیں جس میں وہ صبح کی طرح تین انڈوں کی سفیدی آدھے گھنٹے بعد ایک سیب اور اس کے آدھے گھنٹے کے بعد ایک پیالہ سبز چائے کا لیتی ہیں اور رات کے کھانے میں بھی یہی ڈائٹ دہراتی ہیں۔

علاوی ازیں اداکارہ نمرہ خان کا کہنا تھا کہ اور روزانہ وہ ایک بڑا گلاس بھر کر اورنج یا سبزیوں کا مشروب پیتی ہیں۔

واضح رہے کہ نمرہ خان اور یشما گِل پاکستانی شوبز صنعت کی اُبھرتی ہوئی اداکارئیں ہیں، ساتھ ہی ان کی اداکاری کو بھی مداحوں کی جانب سے بھرپور سراہا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More