حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اتنی زیادہ طلاقیں ہو چکی ہیں کہ اب لگتا ہے جیسے طلاق بہت معمولی چیز ہے۔ ایک خبر آتی ہے کہ اداکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جبکہ کچھ ہی دن بعد یہ پتہ چلتا ہے کہ جوڑے میں علیحدگی ہوگئی۔
آج ہم آپ کو ایسے 5 اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کی شادی کچھ ماہ ہی قائم رہی۔
نمرہ خان
معروف اداکارہ نمرہ خان کی شادی لاک ڈاؤن میں اپنی فیملی کی رضامندی سے ہوئی لیکن دونوں کی زیادہ عرصہ چل نہ سکی اور کچھ دنوں میں ہی طلاق ہوگئی۔ نمرہ کے گھر والوں نے اداکارہ کی طلاق کی تصدیق کی۔÷
فریحہ پرویز اور نعمان جاوید
نامور گلوکارہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید کی شادی سال 2016 میں ہوئی تھی، دونوں ہی انڈسٹری کے مشہور ترین افراد ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے ان کی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور اسی سال فریحہ نے خلع کے لیے کیس فائل کردیا۔ فریحہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نعمان ان پر تشدد کرتے ہیں۔
اسد صدیقی اور ماہم بابر
معروف اداکار اسد صدیقی کی پہلی شادی ماہم بابر سے ہوئی جبکہ اب اداکار زارا نور عباس کے ساتھ خوشی خوشی اپنی شادی شدہ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اسد اور ماہم کی شادی سال 2014 میں ہوئی جبکہ کچھ ماہ بعد ہی دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔
مایا خان اور وسیم مولانی
مشہور و معروف میزبان مایا علی کی شادی وسیم مولانی نام شخص سے 2012 میں ہوئی۔ لیکن باہمی تعلقات اچھے نہ ہونے کے باعث فریقین کی رضامندی سے طلاق ہوگئی۔
عینی خالد اور ملک نورید اعوان
گلوکارہ عینی خالد کا نکاح ایک ائیر لائن کے مالک ملک نورید اعوان سے ہوا لیکن ان کی شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی، 2012 میں ان کی شادی ہوئی لیکن پھر طلاق ہوگئی اور یوں ان کا رشتہ ختم ہوگیا۔