میرے بچے کے جانے کے بعد لوگوں نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے اپنا بچہ خود مارا ہے۔۔۔ جگن کاظم اپنے بچے کی جدائی کا بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Oct 15, 2020

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے ایک انٹرویو میں اپنے مس کیرج کے حوالے سے بتایا۔

جگن کاظم کا کہنا تھا کہ ''جب میرا مس کیرج ہوا، وہ وقت میرے لیے بہت مشکل تھا۔ لوگ طرح طرح کی باتیں کر رہے تھے، مجھے کہہ رہے تھے کہ تم نے اپنا صحیح طریقے سے خیال نہیں رکھا ہوگا۔ یا تم نے آرام نہیں کیا ہوگا''۔

یہ بھی پڑھیے:

٭ اداکارہ منال خان اپنی زندگی کے تلخ ترین دن کا بتاتے ہوئے

٭ اداکارہ صبور علی اپنی والدہ کی موت کا بتاتے ہوئے رو پڑی

جگن نے کہا کہ ''مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ لوگ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ جس کے ساتھ یہ ہوا ہے اس پر کیا گزر رہی ہوگی، لوگوں کو صرف باتیں کرنے سے مطلب ہے''۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ''لوگوں نے مجھے میرے بڑھتے وزن کے لیے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس کا وزن زیادہ یا کم ہوتا ہے اسے پتہ ہوتا ہے، بتانے کی کیا ضرورت ہے؟ لوگ جان بوجھ کر دوسروں کو شرمندہ کرتے ہیں''۔

انہوں نے کہا کہ ''کچھ لوگوں نے تو میرے بچے کے جانے کے بعد (مس کیریج) مجھ پر ہی الزام لگایا کہ میں نے اپنا بچہ خود مارا ہے، کیونکہ میں نے اپنا خیال ویسے نہیں رکھا جیسے رکھنا چاہیے تھا''۔

جگن کاظم کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

یاد رہے جگن کاظم کے دو بیٹے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتہ ہی ان کے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر اداکارہ اور ان کے گھر والوں نے بے پناہ خوشی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More