یہ نشان میری زندگی کا ایک حالیہ داغ ہے۔۔۔ کینسر جیسی خطرناک بیماری کے ساتھ لڑنے سے متعلق اداکار سنجے دت کا مداحوں کو پیغام

ہماری ویب  |  Oct 15, 2020

خطرناک بیماری کینسر سے لڑتے بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت نے اپنے مداحوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

معروف بھارتی ہیئر اسٹائلسٹ عالم حکیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اُن کے ساتھ نامور بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو دیکھا گیا ہے جبکہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکار کی اپنے کام پر واپسی ہوگئی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ وہ اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کروا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دنجے دت اپنے مرض کو شکست دینے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ''ہائےمیں ہوں سنجے دت اور سیلون میں واپس آکر ہیئر اسٹائل بنوا کر مجھے کافی اچھا محسوس ہو رہا ہے''۔

سنجے دت نے اپنی بھنوں (Eyebrow) پر موجود کیمو تھراپی کے نشان کو دکھاتے ہوئے کہا کہ ''اگر آپ کو یہ نشان نظر آرہا ہے تو یہ میری زندگی کا ایک حالیہ داغ ہے لیکن میں بہت پُرامید ہوں کہ میں جلد ہی اس کینسر سے آزاد ہوجاؤں گا''۔

ہئیر اسٹائلسٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ''عالم کے ساتھ میرا ایک خاندانی تعلق ہے، اس کے والد میرے والد کے بال کاٹتے تھے اور اب علیم صاحب نے میرے بال کاٹنے شروع کردیے''۔


خیال رہے دو ماہ قبل سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More