حنا خواجہ بیات پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ ورسٹائل اداکارہ ہیں جو ڈرامہ میں نبھائے گئے ہر کردار میں گریس فل لگتی ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔
حنا بیات نے پاکستان کے متعدد ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ''تلخیاں، ہمسفر، اون زارہ اور زندگی گلزار ہے'' سرفہرست ہیں۔
ان کے حالیہ ڈراموں میں ''مقدس، مور محل، صنم اور تم کون پیا'' شامل ہیں۔
حنا بیات کی شادی راجر داؤد بیات سے ہوئی جب کہ جوڑے کے 2 بچے ہیں۔ حنا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی ملاقات ان کے شوہر سے دوست کی ڈھولکی پر ہوئی، اور پھر ان کی دوستی ہوگئی۔
اداکارہ نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ شادی کے ایک دن بعد ہی ان کا شوہر کے ساتھ شدید نوعیت جھگڑا ہوگیا۔ حنا نے بتایا کہ 'شادی کے اگلے دن ہم نے ہنی مون پر جانا تھا، راجر کے خاندان والے جنوبی افریقہ میں مقیم تھے تو وہاں ہمارے ولیمہ کی تقریب ہونا تھی'۔
حنا کا کہنا تھا کہ 'ہمیں اس وقت احساس ہوا کہ بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے، اور ہمیں فوراً یہ رشتہ ختم کرنا چاہیے لیکن راجر نے کہا کہ پہلے ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوجائیں اس کے بعد واپس آکر ہم یہ رشتہ ختم کردیں گے'۔
حنا نے بتایا کہ 'ہم دبئی تک بنا ایک دوسرے سے بات کیے سفر کرتے رہے لیکن پھر ہماری واپس دوستی ہوگئی'
حنا کا کہنا تھا کہ 'میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے راجر جیسے جیون ساتھی ملے۔'