پاکستانی شوبز ستاروں کے مداح ہمیشہ ہی ان کی فیملی اور ذاتی زندگی کے حوالے سے جاننے میں کافی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ شوبز کے اداکاروں یا فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بہت باریکی سے دیکھا جاتا ہے۔
کچھ اداکار اپنے بچوں کو مختلف ٹی وی پروگرامز میں لے آتے ہیں اس طرح عوام انہیں جان جاتی ہے لیکن کچھ اداکار اپنے بچوں کو شوبز سے دور ہی رکھنا پسند کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو شوبز سے تعلق رکھنے والے ان 4 ستاروں کے بچے دکھائیں گے جنہیں پہلے کبھی ٹی وی پر نہیں دیکھا گیا۔
نتاشا حسین اور ان کی بیٹی
پاکستان کی معروف ماڈل نتاشا حسین جو کہ کچھ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں، آج کل ٹی وی اسکرین سے غائب تھیں، تاہم حال ہی میں وہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنی بیٹی کے ساتھ آئیں، ان کی بیٹی کا نام ''تانیہ حسین'' ہے جو کہ لندن سے تعلیم حاصل کر کے پاکستان واپس آئی ہیں۔ انٹرویو کے دوران نتاشا نے اپنی بیٹی کے شوبز میں آنے کے حوالے سے بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی ڈرامہ لکھے لیکن وہ کتاب لکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
فریدہ شبیر اور ان کے بیٹے
مشہور اداکارہ فریدہ شبیر اور شبیر جان سے کون ناواقف ہوگا، دونوں ہی انڈسٹری کے بہترین اداکار ہیں۔ ان کا بیٹا اپنی ماں کے ساتھ ندا کے مارننگ شو پر بطور مہمان حاضر ہوا۔ فریدا اور شبیر جان کے بیٹے کا نام ''اردل'' ہے۔ واضح رہے اس سے قبل بھی ایک مارننگ شو پر دونوں اداکار اپنے بیٹا اور بیٹی کے ساتھ آ چکے ہیں لیکن اس وقت ان کے بچوں کی عمر کافی کم تھی۔
رباب مقصود اور ان کے بیٹے
نامور ماڈل رباب کے بیٹے ایک مرتبہ ٹی وی پر آچکے ہیں لیکن اس وقت ان کی عمر غالباً کافی چھوٹی تھی۔ ان کے بیٹے کا نام ''لاریب'' ہے جو کہ اپنی ماں کے ساتھ مارننگ شو کا حصہ بنے۔ رباب کی فٹنیس دیکھ کر کئی لوگ تو یہ سمجھتے تھے کہ شاید ان کی ابھی تک شادی ہی نہیں ہوئی، یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے بیٹے کو دیکھ کر لوگ کافی حیران ہوئے۔
امبر خان اور ان کی بیٹی
مشہور بیوٹیشن و اداکارہ امبر خان جو کہ اکثر و بیشتر مارننگ شوز میں مختلف ٹپس دیتی نظر آتی ہیں، اس مرتبہ اپنی بیٹی ''علیزے'' کے ساتھ مارننگ شو کا حصہ بنیں۔ ان کی ایک بیٹی اور بھی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ علیزے کافی سوشل ہے اور میری طرح ہی بولتی ہے تو اسے اپنے ساتھ لانا زیادہ مناسب لگا۔ اس سے قبل علیزے کو پہلے کبھی ٹی وی پر نہیں دیکھا گیا تھا۔