شادی کے بعد یہ پہلی دعوت تھی! پاکستان کی نامور شخصیات کی شادی کے بعد دعوتوں سے چند تصاویر

ہماری ویب  |  Sep 21, 2020

اس بات سے تو انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستانی ستاروں کی شادیاں کافی دھوم دھام سے ہوتی ہیں، ہر ایونٹ بہترین طریقے سے منعقد کیا جاتا ہے، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ زندگی کا سب سے یادگار دن ایسا ہو کہ کوئی نہ بھول سکے۔

پھر شادی کے بعد قریبی ساتھیوں کے گھر دعوت ہونا تو لازمی ہے، آج ہم آپ کو ان مشہور شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جن کی شادی کے بعد پہلی دعوت کافی شاندار ہوئی۔

1) حسن علی اور سامعیہ


پاکستان کے فاسٹ بالر حسن علی کی شادی بھارتی شہری سامعیہ سے 20 اگست 2019 میں ہوئی۔ دونوں کی شادی سوشل میڈیا پر کئی عرصہ تک چھائی رہی، صارفین نے جوڑی کے لیے بے پناہ نیک خواہشات کا اظہار کیا تاہم دونوں کی شادی متحدہ عرب امارات میں ہوئی، شادی کے بعد جوڑی کی پہلی دعوت کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ (بھارتی ٹینس اسٹار) ثانیہ مرزا کے گھر ہوئی۔ اس دعوت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسن علی نے شعیب ملک کا شکریہ ادا بھی کیا۔



2) احمد گوڈیل


پی ایس ایل 2020 کی افتتاحی تقریب نے احمد گوڈیل کو پہچان دی، ان کی میزبانی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ میزبان اور وی جے احمد گوڈیل پر ہزاروں میمز بنے جس کی وجہ سے یہ کافی پریشان بھی رہے۔ ایک طویل عرصہ انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا تاہم حال ہی میں یہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہوئیں جنہیں لوگوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی۔ تاہم معروف اداکارہ صنم بلوچ نے جوڑے کو اپنے گھر دعوت پر مدعو کیا جس کی تصاویر احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیں۔


3) سارہ رضی خان


گزشتہ سال پاکستانی شوبز کی نامور اداکارہ سارہ رضی خان بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر کافی عرصہ تک وائرل ہوئیں۔ سارہ رضی اپنی شادی کے ہر ایونٹ میں بے حد خوبصورت لگیں۔ شادی کے بعد ان کی دعوت کی تصاویر اس ویڈیو میں دیکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More