میری بھانجی مجھ میں اور اپنی ماں میں کوئی فرق نہیں کر پاتی۔۔۔ نامور اداکارہ منال خان اپنی بھانجی کے بارے میں دلچسپ باتیں بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Sep 18, 2020

منال خان اور ایمن خان، دونوں جڑواں بہنوں نے بہت ہی کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنا واضح مقام بنایا۔

دونوں بہنیں کیرئیر کے آغاز میں کافی موٹی تھیں، جس کی وجہ سے ان کی شکل بالکل ایک جیسی لگتی تھی، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ دونوں نے اپنے وزن پر کام کیا اور اس کو کم کیا۔ ان کے مداح ان میں اب باآسانی فرق کرلیتے ہیں۔

دونوں جڑواں بہنوں کی شکل اب بھی کافی حد تک ملتی ہے کہ اب ایمن کی بیٹی 'امل' جو کہ 1 سال کی ہونے والی ہے، وہ اپنی ماں اور خالہ منال خان میں فرق نہیں کر پاتی۔

اس بات کا انکشاف منال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا۔

منال کا کہنا تھا کہ 'میری بھانجی کی تصاویر تو آپ لوگ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی رہتے ہیں، لیکن اگر آپ نے اسے حقیقت میں دیکھ لیا تو سب اس کی تصویریں بھول جائیں گے، وہ اتنی پیاری ہے'۔

منال نے بتایا کہ 'امل ابھی صرف 11 ماہ کی ہے، اس نے چھوٹے چھوٹے الفاظ بولنا سیکھیں ہیں جیسے مام، بابا، ننا، دادا'۔

منال نے کہا کہ 'میری کوشش ہے کہ امل مجھے ''مینو خالہ'' کہہ کر بلائے لیکن ابھی یہ لفظ اس کے لیے بڑا ہے'۔

اداکارہ کا اپنے انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ 'میں ایمن سے اس بات کا ذکر کر رہی تھی کہ میں نے نوٹ کیا ہے امل ہم دونوں کو ماما بولتی ہے۔ وہ ایمن کو بھی ماما بولتی ہے اور وہ مجھے بھی ماما کہتی ہے کیونکہ ہماری شکلیں ایک جیسی ہیں تو اسی لیے شاید وہ فرق نہیں کر پاتی'۔

منال خان کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More