سنیتا مارشل پاکستان فیشن انڈسٹری کی مشہور ترین ماڈل رہ چکی ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا، بعدازاں ان کو اداکاری کی آفر ہوئی تو انہوں نے مختلف ڈرامے بھی کیے۔
سنیتا مارشل کی شادی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار حسن احمد سے ہوئی جبکہ اب ان کے دو بچے ہیں۔

Source : Home Love Lifestyle
سنیتا اور حسن کا گھر بے حد خوبصورت ہے، انہوں نے اپنے گھر کی تھیم پیسٹل کلرز پر رکھی ہے، دونوں نے گھر کو بہت ہی منفرد اشیاء سے سجایا ہوا ہے۔
سنیتا مارشل سے جب سوال کیا گیا کہ 'گھر کی سجاوٹ کس نے کی؟' تو اداکارہ و ماڈل نے جواب دیا کہ 'میری ساس کو ان سب چیزوں کا بے حد شوق ہے، یہ سب ان ہی کی محنت کا نتیجہ ہے'۔
سنیتا کا اپنے خوبصورت گھر میں موجود دلکش چیزوں کے بارے میں کہنا تھا کہ 'چونکہ میرے سسرال والے تقریباً 4 سال تک چین میں رہے ہیں، تو وہاں کی بے شمار چیزیں میرے گھر میں موجود ہیں'۔
ایک جھومر کے بارے میں سنیتا نے بتایا کہ 'یہ جھومر ترکی سے لایا گیا تھا'۔
آئیے دکھاتے ہیں آپ کو سنیتا مارشل اور حسن احمد کے گھر کی کچھ تصویری جھلکیاں۔


