ان کا تو موبائل فون ہی 300 کروڑ کا تھا ۔۔۔۔ وہ 6 مشہور لوگ کون سے ہیں جن کو مہنگے موبائل پسند ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 09, 2020

اِسمارٹ فون رکھنے کا شوق ہر کسی کو ہوتا ہے اور جن کے پاس اسمارٹ فون موجود نہیں ہوتا وہ افراد بھی اسے چلانے کی خاصی خواہش رکھتے ہے۔ آج ٹیکنالوجی کے جدید ترین دور میں ہر سال بلکہ ہر ماہ موبائل کمپنیاں اپنے اپنے برانڈز متعارف کرواتیں ہیں جس کی خوبصورتی اور بہترین فیچرز دیکھ کر لوگ فوراً مارکیٹ جاکر وہ موبائل فون خرید لیتے ہیں۔ خیال رہے کہ موبائل کمپنیز دنیا بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرتی ہیں۔

یہ تو عام پبلک کی بات ہو رہی تھی، اَب بات کرتے ہیں چند شوبز شخصیات کی جو کہ خود بھی مہنگے دام والے اِسمارٹ فون چلانے اور خریدنے کے شوقین ہوتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ موبائل کمپنیاں اپنا معیار بڑھانے، اچھی فروخت اور مارکیٹنگ کے لئے انہیں برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر کر دیتی ہیں۔

آج ہم ایسی بالی ووڈ اداکاراؤں کے بارے میں جانیں گے جن کے اسمارٹ فونز کی قیمتیں ہزاروں سے لاکھوں روپے تک ہیں۔

1- عالیہ بھٹ

بھارتی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ فلمی دنیا کے علاوہ اپنی نجی زندگی میں بھی کافی مصروف رہتی ہیں، اور فارغ اوقات میں اپنے مہنگے موبائل سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے موبائل کی قیمت 70 ہزار روپے ہے۔

2- کرینہ کپور

نامور بالی ووڈ فنکارہ کرینہ کپور بھی اسمارٹ فونز کا شوق رکھتی ہیں۔ کرینہ کپور کے اسمارٹ موبائل کے دام 75 ہزار روپے ہیں۔

3- شردھا کپور

اداکارہ شردھا کپور کی اداکاری تو ہے ہی بے مثال ساتھ ہی ان کے شوق بھی نرالے ہیں۔ مشہور بالی ووڈ اداکارہ بھی نئے نئے موبائل برانڈز کے تجربات کرتی رہتی ہیں۔ شردھا کپور کے پاس موجود اسمارٹ فون کی قیمت 1.2 لاکھ روپے ہے۔

4- کترینہ کیف

انڈین فلمی صنعت کی ایک اور جانی مانی اداکارہ کترینہ کیف کا شمار بھارت کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کی متعدد فلمیں آج بھی دیکھی جاتی ہیں اور مداح انہیں بے حد پسند بھی کرتے ہیں۔ ان کی عمدہ اداکاری سے تو ہر کوئی واقف ہے لیکن کوئی یہ نہیں جانتا کہ ان کے اسمارٹ فون کی قیمت 1.2 لاکھ روپے ہے۔

5- دیپیکا پڈوکون

انڈین سُپر اسٹار اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے تین فلم فئير اعزازات سميت کئی دوسرے اعزازات اپنے نام کئے ہیں۔ انہیں بھارت کی چند مشہور اور پُرکشش شخصیات میں گردانا جاتا ہے۔ دیپیکا پڈوکون جس موبائل فون سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی ہیں اس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔

6- نیتا امبانی

بھارت کی مشہور اور مالدار ترین شخصیت مکیش امبانی دنیا کے کھرب پتی افراد میں شامل ہوتے ہیں۔ مُکیش امبانی کے پاس تمام ہی چیزیں مہنگے داموں والی ہیں اور ان کی پوری فیملی ایک پرتعیش زندگی گزارتی ہے۔ یہ بات جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ 2 سال قبل مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی جو موبائل فون استعمال کرتی تھیں اس میں خالص ہیرے نصب تھے اور وہ موبائل 300 سے 315 کروڑ تک کی مالیت کا تھا، اور خاص طور پر آرڈر پر تیار کروایا گیا تھا۔ اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اُس وقت نیتا امبانی کے پاس مہنگا ترین اسمارٹ فون موجود تھا تو آج اُن کے موبائل کی قیمت کتنی ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More