پاکستان شوبز صنعت کی معروف اداکارہ نِمرہ خان اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گِر کر شدید زخمی ہوگئیں، اداکارہ کو چہرے اور سر پر کئی چوٹیں آئیں۔
سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے زخمی چہرے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے حادثے کی اطلاع دی اور جلدی صحتیابی کی دعاؤں کی درخواست کی۔
بعد ازاں اداکارہ نے ناک کے گرد پٹی کے بعد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب تک آپ اپنے پاس موجود نعمتوں کے شکرگزار رہیں گے تب ہی آپ خوش رہ سکیں گے۔
اداکارہ نمرہ نے بتایا کہ سر میں لگی اندرونی چوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے۔
نمرہ نے اپنی طبیعت سے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اللہ کے کرم سے اور آپ سب کی دعاؤں سے میرے زخم بہتر ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ نمرہ خان اس سے قبل 2014 میں خطرناک کار حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئی تھیں اور ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی حالت تشویشناک ہے لیکن خود ہمت اور حوصلے سے وہ صحتیاب ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔