بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ترین جوڑی کاجول اور اجے دیوگن نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا، کاجول اپنی بیٹی نیاسا کے ساتھ سنگاپور جارہی ہیں جبکہ اَجے دیوگن بھارت میں اپنے بیٹے یگ کے ہمراہ رہیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں خوف کی علامت بننے والے کورونا وائرس کی وجہ سے اداکارہ کاجول اپنی اکلوتی بیٹی نیاسا کو اکیلے سنگاپور نہیں بھیجنا چاہتیں اس لئے انہوں نے خود بھی نیاسا کے ساتھ سنگاپور جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیاسا سنگاپور میں پڑھتی ہیں اور رہائش بھی وہیں ہے البتہ وہ آج کل بھارت آئی ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کاجول اور اجے کو فکر ہے ان کی بیٹی وہاں اکیلے کیسے رہے گی۔
کاجول اور اجے نہیں چاہتے کہ نیاسا کی پڑھائی پر کوئی اثر پڑے اس لئے اب کاجول نیاسا کے ساتھ سنگاپور میں رہیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیاسا سنگاپور کے یونائیٹیڈ ورلڈ کالج آف ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ سال 2018 میں اجے دیوگن نے سنگاپور میں ایک اپارٹمنٹ بھی خریدا تھا تاکہ نیاسا کو رہنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ کاجول اسی فلیٹ میں جاکر بیٹی کے ساتھ رہیں گی اور اجے دیوگن اپنے بیٹے یگ کے ساتھ ممبئی میں ہی رہیں گے۔