سوشانت کے گلے پر سوئی کے نشان اور پاؤں ٹوٹے ہوئے تھے، اسپتال اسٹاف نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

ہماری ویب  |  Aug 31, 2020

سوشانت سنگھ خودکشی معاملے میں ایک اور نیا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے، اسپتال اسٹاف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جب سوشانت سنگھ کو اسپتال لایا گیا تواُن کے گلے پر سوئی کے نشان موجود تھے اور پاؤں ٹوٹے ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسپتال کے عملے کے ایک میمبر نے اداکار کے معاملے سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں سوشانت کی لاش کو کوپر اسپتال اور پھر شمشان گھاٹ لے کر گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ریا چکرورتی بھی اسپتال آئیں تھیں، وہ اور اُن کے ساتھ موجود ایک اور شخص نے مجھے سوشانت کی باڈی دکھانے کو کہا، ریا نے سوشانت کی باڈی دیکھی اور اُن سے معافی مانگی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپتال کے ملازم نے مزید بتایا کہ اُنہیں یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل لگتا ہے، کیونکہ سوشانت کے گلے پر 15 سے 20 سوئی کے نشانات تھے، اس کے علاوہ اُن کے گلے پر ایک ٹیپ کا ٹکڑا بھی چپکا ہوا تھا۔

اسپتال کے ملازم نے کہا کہ نا صرف وہ بلکہ کوپر اسپتال کے بڑے بڑے ڈاکٹرز بھی یہی بات کررہے ہیں کہ یہ شواہد خودکشی کے نہیں بلکہ قتل کے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم باڈی کو دیکھ کر فوراً پہچان لیتے ہیں کہ یہ قتل ہے یا خودکشی کیونکہ پھندا لگی لاش کا رنگ کبھی پیلی نہیں پڑتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سوشانت کی باڈی پر گلے کے علاوہ بھی کئی جگہ پر نشان موجود تھے، اس کے علاوہ اُن کے پاؤں کے تلوؤں پر بھی سوئیاں چبھانے والے نشان تھے۔

سوشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے اسپتال کے ملازم کی یہ حیران کن ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ اس طرح کی خبریں سن کر میرا دل دہل جاتاہے۔ جس نے مل کر میرے بھائی کے ساتھ ایسا کیا، مہربانی کرکے اُنہیں گرفتار کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More