پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں نے اپنے فن کا مظاہرہ تو کیا ہی لیکن ساتھ ساتھ اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے اپنے بزنس بھی شروع کردیے۔
آج ہم آپ کو پاکستان کی ان 5 اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے جن کے بڑے پیمانے پر اپنے بیوٹی سیلون ہیں۔
1) شگفتہ اعجاز
شگفتہ اعجاز پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایاناز اداکارہ ہیں، ان کی اداکاری اتنی خوبصورت ہوتی ہے کہ ہر دیکھنے والے کو فوراً اپنا مداح بنا لیتی ہے، انہوں نے اپنا سیلون کراچی میں کھولا ہوا ہے۔ اداکارہ کی کوشش ہوتی ہے کہ یہ اپنے سیلون میں اعلیٰ اور معیاری سامان استعمال کریں۔
2) نمرہ خان
نمرہ خان بھی پاکستان کی معروف ترین اداکارہ ہیں، انہوں نے بھی اپنا بزنس سیلون کے طور پر شروع کر رکھا ہے جہاں سے ان کی اچھی خاصی آمدنی ہوتی ہے۔
3) نادیہ حسین
نادیہ حسین پاکستان کی نامور ماڈل ہیں، یہ ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ڈینٹسٹ بھی ہیں۔ ان کا بھی اپنا سیلون ہے۔
4) صاحبہ
فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ صاحبہ نے بھی حال ہی میں اپنا بیوٹی سیلون لاہور میں کھولا ہے۔ اداکارہ نے اپنے سیلون کھولنے کے لیے کافی محنت کی ہے۔
5) نرگس
اداکارہ نرگس نے کئی عرصہ فلم اور تھیٹر میں کام کیا لیکن پھر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ نرگس نے شادی کرلی اور اپنے شوہر اور ایک بیٹے کے ساتھ کینیڈا شفٹ ہو گئیں اور وہاں اپنا شاندار سیلون کھول لیا۔