یہ نیلم کا پتھر پہنتے ہیں۔۔۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے 5 ایسے اسٹارز جو پتھر پہننے کو اپنی اچھی قسمت کی وجہ سمجھتے ہیں

ہماری ویب  |  Aug 27, 2020

عرصہ دراز سے ہم یہ سنتے آرہے ہیں کہ مختلف قسم کے پتھر انسان کی اچھی صحت، دولت، محبت اور خوشگوار زندگی کے لیے ہوتے ہیں, کچھ لوگ تو اس کو مانتے ہیں جبکہ چند لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ یہ محض کتابی باتیں ہیں۔

بہت سے عام افراد تو اس کو سچ مانتے ہی ہیں لیکن حیران کن طور پر بہت سے بالی ووڈ اسٹارز بھی اس پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان 5 فلم ستاروں کے بارے میں بتایں گے جو اپنی اچھی قسمت کی وجہ ایک پتھر کو سمجھتے ہیں اور وہ کون سا پتھر پہنتے ہیں۔

1) کرینہ کپور خان

بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ کرینہ کپور کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ اداکارہ کو پتھروں پر کافی یقین ہے۔ شاید ان کی کامیابیوں کے پیچھے یہ قیمتی پتھر ہیں‌ جو اکثر ان کی انگوٹھی یا بریسلٹ میں نظر آتے ہیں۔ کرینہ مونگا یا ساحلی مرجان اور اکثر موتی پہنتی ہیں۔

2) امیتابھ بچن

بالی ووڈ انڈسٹری کو سینکڑوں ہٹ فلمیں دینے والے بگ باس امیتابھ بچن بھی قیمتی پتھر پہننے پر یقین رکھتے ہیں اور ان کے لیے نیلم بہترین پتھر ہے، وہ اسے اپنا ’لکی چارم‘ تصور کرتے ہیں۔

3) اجے دیوگن

اجے دیوگن کا نام بھی بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں شامل ہے جنہیں قیمتی پتھر پہننے کا شوق ہے، وہ اکثر پکھراج اور موتی پہنے دکھائی دیتے ہیں۔

4) ایکتا کپور

ایکتا کپور چھوٹی اسکرین پر راج کرنے والی مایاناز رائٹر اور پروڈیوسر ہیں. ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں انہیں ان کے کام کی وجہ سے کافی پہچان ملی اور شاید اس کا سبب وہ پتھر ہیں‌ جنہیں ایکتا نے اپنی انگلیوں میں خوش بختی کی علامت مان کر سجایا ہوا ہے۔ ایکتا کپور کوئی ایک پتھر نہیں پہنتیں بلکہ‌ ان کی انگلیوں‌ میں‌ بیک وقت مونگا، زمرد، ہیرا اور پکھراج دیکھا جاسکتا ہے۔

5) سلمان خان

سلمان خان قیمتی فیروزی پتھر پہنتے ہیں جو ایک بریسلٹ کی شکل میں ان کے ہاتھ میں ہر وقت موجود ہوتا ہے، یہ بریسلٹ ان کے والد نے انہیں تحفے میں دیا تھا۔ اداکار کا ماننا ہے کہ یہ پتھر انہیں نظرِبد سے محفوظ رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More