ساس بہو کی جوڑیاں تو ہر گھر میں ہی قابلِ ذکر ہوتی ہے کہیں نٹ کھٹ باتیں تو کہیں چھیڑ چھاڑ اور کہیں تلخ کلامی بھی ہوجاتی ہے یہ تو انسان، اسکے وقت اور حالات پر منحصر رکھتا ہے۔
اب شوبز کی ان ساس بہو کی جوڑیوں کو دیکھ لیں کہیں سے لگتا ہی نہیں کہ یہ ساس بہو ہیں بلکہ یہ معلوم ہوتا ہے یہ اصل میں ماں بیٹی ہیں ۔ جیسے کہ:
سجل علی:
سجل علی کی حال ہی میں احد رضامیر سے شادی ہوئی مگر ان کو اور ان کی ساس کو دیکھ کر کہیں سے یہ لگتا ہی نہیں کہ دونوں ساس بہو نہیں ہیں ان دونوں میں اتنا پیار، محبت اوردوستی سکرین پر بھی دیکھنے والوں کو متاثر کرتی ہے۔
فریال محمود:
فریال محمود کی ساس سیمی راحیل بھی شوبز اداکارہ ہیں اور دونوں کو اکثر ہنستے مسکراتے ہی ساتھ دیکھا گیا ہے۔
ماہم عامر:
ماہم عامر کی ساس پروین اکبر جو سکرین پر لوگوں کو ہنستے مسکراتے اور ہنسانے میں مصروف نظر آتی ہیں ۔ اصل زندگی میں ماہم اور ان کی ساس کے درمیان ایسے ہی دوستانہ تعلق نظرآتا ہے۔