پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے۔
ہمایوں سعید پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کے کوکنگ شو کے مہمان بنے جس میں دونوں اداکاروں نے مل کر مزے مزے کی باتیں کیں.
ماہرہ خان نے ہمایوں سعید سے سوالات کرتے ہوئے مختلف فنکاروں کو پاکستانی ڈشوں سے تشبیہ دینے کو کہا۔
آئیے دیکھتے ہیں ہمایوں سعید نے کس اداکار کو کون سی پاکستانی ڈش سے ملایا
1) مہوش حیات
ماہرہ نے اداکار سے پوچھا کہ اگر مہوش حیات کوئی پاکستانی ڈش ہوتی تو وہ کونسی ڈش ہوتیں؟ جس پر ہمایوں کا جواب میں کہنا تھا کہ اداکارہ مہوش حیات 'بریانی' ہوتیں۔
2) عدنان صدیقی
عدنان صدیقی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر ہمایوں نے کہا کہ اگر عدنان صدیقی کوئی پاکستانی ڈش ہوتے تو وہ 'کریلے' ہوتے۔
ہمایوں نے وضاحت پیش کرتے ہوۓ کہا کہ ’ ویسے تو عدنان صدیقی بہت مزاحیہ انسان ہیں لیکن اُن میں ایک کرواہٹ بھی ہے ۔‘
3) عائزہ خان
اداکار سے جب معروف اداکارہ عائزہ خان کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ عائزہ 'پیزا' ہوتیں۔
4) فہد مصطفیٰ
پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ہمایوں نے کہا کہ وہ اگر کوئی پاکستانی ڈش ہوتے تو 'حلیم' ہوتے۔
دلچسپ ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔۔۔