عامر خان نے میرے بالوں کا اسٹائل کاپی کیا، مشہور پاکستانی اداکار کا دعویٰ

ہماری ویب  |  Aug 22, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمیر رانا نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اداکار عامر خان نے ان کے ہیئر سٹائل کی نقل کی ہے اور ان کو یہ اچھا بھی لگا ہے۔

عمیر رانا نے ویڈیو اینڈ فوٹو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر لایئو سیشن کے دوران بظاہر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں عامر خان کو مجھے کال کرنی چاہیے کیونکہ اب تو انہوں نے میرا ہیئر اسٹائل بھی کاپی کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیئر اسٹائل کی نقل پر میں ان کی تعریف کرتا ہوں اور میں انہیں ہمیشہ سے پسند کرتا آیا ہوں۔

اداکار کی جانب سے کئے گئے دعوے کے مطابق بالوں کے اسٹائل میں عمیر اور عامر خان کے بالوں کی سفید رنگت تو مشابہہ ہے تاہم اسٹائل تھوڑا مختلف ہی ہے۔

خیال رہے اداکار عمیر رانا نے ڈرامہ سیریل پیار کے صدقے میں سرور کا کردار ادا کیا تھا، اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More