ان کی تو بیوی بھی اداکارہ ہیں! شوبز کی وہ خوش قسمت بیویاں جن کے شوہر ان کو بہت سپورٹ کرتے ہیں۔۔۔

ہماری ویب  |  Aug 21, 2020

ویسے تو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی تمام شادی شدہ اداکاراؤں کے شوہر کافی سپورٹیو ہیں لیکن متعدد جوڑے ایسے ہیں جن میں دونوں کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔ ایسے میں گھر کو وقت دینا کافی مشکل ہوجاتا ہے، اکثر شوہروں کی کوشش ہوتی ہے کہ اگر وہ کام کریں تو ان کی بیوی گھر میں رہتے ہوئے بچوں کا خیال رکھے۔

شوبز کی ایسی بہت سی اداکارائیں ہیں جنہوں نے شادی کے بعد اداکاری کو خیرآباد کہہ دیا لیکن کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو شادی کے بعد اپنے شوہر کی مرضی سے انڈسٹری میں ہیں اور ان کا کافی نام بھی ہیں۔

آج ہم آپ کو چند ایسی مشہور اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے، جن کے شوہر انہیں بہت سپورٹ کرتے ہیں۔

1) فاطمہ آفندی

فاطمہ آفندی ایک بہترین اداکارہ ہیں۔ انہوں نے 'کنور ارسلان' سے شادی کی جو خود بھی ایک اداکار ہیں۔ کنور اپنے متعدد انٹرویوز میں یہ بتا چکے ہیں کہ ان کی طرف سے فاطمہ کو کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔ وہ چاہیں تو اداکاری کریں، چاہیں تو چھوڑ دیں۔ ان دونوں کے دو خوبصورت بیٹے بھی ہیں۔

2) ماہم عامر

ماہم عامر بھی پاکستانی اداکارہ ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ ان کی شادی اداکار 'فیضان' سے ہوئی جو کہ ایک سپورٹیو شوہر ہیں۔ دونوں کی جوڑی کو لوگ بے حد پسند کرتے ہیں۔ فاطمہ نے شادی کے بعد بھی اداکاری جاری رکھی جبکہ یہ انسٹاگرام پر بھی کافی ایکٹو نظر آتی ہیں۔

3) عائزہ خان

عائزہ خان پاکستان کی بہترین اور نامور اداکارہ ہیں۔ ان کی شادی اداکار 'دانش تیمور' سے ہوئی۔ دونوں ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں جبکہ ان کے دو بچے بھی ہیں۔ دانش تیمور اپنی بیوی کو بہت سپورٹ کرتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ آج وہ پاکستان کی نمبر ون اداکارہ ہیں۔ اداکار دانش تیمور کے مطابق 'شوہر کو چاہیے کہ وہ اپنی بیوی کے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے میں اس کی مدد کرے۔ آپ کی بیوی آپ کے لیے فخر کا باعث بن سکتی ہے'۔ اداکار کا کہنا ہے کہ 'بیوی بھی ایک جیتی جاگتی انسان ہوتی ہے اور اس کے بھی کچھ خواب ہوتے ہیں'۔

4) سارہ خان

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی نامور اداکارہ سارہ خان کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ان کی شادی گلوکار 'فلک شبیر' سے ہوئی۔ فلک نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ 'میری طرف سے سارہ کو کوئی روک ٹوک نہیں۔ وہ جو چاہیں کر سکتی ہیں'۔

5) زارہ نور عباس

شوبز انڈسٹری کی ایک اور معروف جوڑی زارہ نور اور 'اسد صدیقی' سے کون ناواقف ہوگا؟ دونوں بہترین اداکار ہیں۔ اسد، زارہ کے لیے کافی سپورٹیو ہیں۔ اسد اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر کا کام بھی کرتے ہیں جس کا ذکر زارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More