ان کا تو جوڑا ہی لاکھوں کا ہوتا ہے! پاکستان کی وہ اداکارائیں جو تہواروں میں مہنگے لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔۔۔

ہماری ویب  |  Aug 20, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی اداکارائیں اپنی زبردست ڈریسنگ کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔ ان اداکاراؤں کے جوڑے خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ کافی مہنگے بھی ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان اداکاراؤں کے بارے میں بتانے والے ہیں جو اکثر تہواروں پر مہنگے جوڑے زیب تن کرتی ہیں اور جو کافی دن تک موضوعِ بحث بھی بنے رہتے ہیں۔

1) عائزہ خان

کوئی بھی ایونٹ ہو عائزہ اسے بھرپور طریقے سے مناتی ہیں، عائزہ خان ویسے بھی اچھے کپڑے پہننے میں مشہور ہیں۔ ان کے کپروں کے ڈیزائنز مداح خوب کاپی کرتے ہیں۔ عائزہ نے اس سال عید پر ڈیزائنر جوڑا پہنا جس کی قیمت تقریباً 2 لاکھ روپے تھی۔

2) ثناء جاوید

View this post on Instagram

🕊عید مبارک

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official) on

ثناء جاوید پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں۔ ان کا شمار بھی ان اسٹائلش اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کا فیشن سینس بہت اچھا ہے۔ ان کے کپڑے بھی کافی مہنگے ہوتے ہیں۔ انہوں نے عید کے تہوار پر جو جوڑا پہنا اس کی قیمت تقریباً 1 لاکھ روپے تھی۔

3) مایا علی

مایا علی بھی ایک اسٹائلش اداکارہ ہیں۔ یہ زیادہ تر اپنی ڈیزائنر دوست فائزہ سقلین کے کپڑے زیب تن کرتی ہیں جو ہمیشہ ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ اس سال انہوں نے عید پر شاندار جوڑا پہنا جس کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 50 ہزار تھی۔

4) ایمن خان

View this post on Instagram

Thankyou @faizasaqlain for perfect matching ♥️

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on

ایمن خان اور ان کی بیٹی نے اس سال عید پر ایک جیسے کپڑے پہنے جنہیں فائزہ سقلین نے ڈیزائن کیا۔ ایمن خان کے اس جوڑے کی قیمت تقریباً 90 ہزار روپے تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More