پاکستان کی اداکارائیں اور دیگر مشہور خواتین اپنے مہنگے شوق کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔ اکثر یہ خواتین اپنے مہنگے کپڑوں، جوتوں اور دیگر اشیاء کے لیے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے پاکستان کی ان مشہور خواتین کے بارے میں جن کے مہنگے ترین شوق ہیں۔
مریم نواز
مریم نواز پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ہیں، یہ اکثر اپنی خوبصورت چپلوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ ان کی چپلوں کی مالیت لاکھوں میں ہوتی ہے۔ آج کل ان کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی چپل نظر آرہی ہے جو کہ مشہور برانڈ کی ہے اور اس کی قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 379 روپے ہے۔
ثروت گیلانی
پاکستان کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی کے شوق بھی کافی مہنگے ہیں، ان کی منگنی کی خوبصورت انگوٹھی ہیرے کی تھی، جو کافی مہنگی تھی۔ ان کی شادی کے بعد کئی دنوں تک ان کی انگوٹھی توجہ کا مرکز بنی رہی تھی۔ ان کی انگوٹھی کی مالیت لاکھوں میں تھی۔
اشنا شاہ
اشنا شاہ پالتو کتوں کے لئے دیوانی ہیں اور ان کے پاس بہترین نسل کا بل ڈاگ ہے جس کا کافی خرچہ ہوتا ہے، اس کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے اور اسے پالنا بھی آسان نہیں۔ اشنا اپنے کتے کا بچوں کی طرح خیال رکھتی ہیں اور جانوروں کے لئے وہ اتنی حساس ہیں کہ کئی لڑائیاں مول لے چکی ہیں۔ اداکارہ کے پاس کئی نسل کے کتے ہیں اوروہ اکثر ان کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں۔ وہ نا صرف ان کی تفریح کا خیال رکھتی ہیں بلکہ ان کے ساتھ کھیلنے کے لئے وقت بھی نکالتی ہیں-