پاکستانی شوبز کے نامور اور مشہور ہوسٹ ساحر لودھی جن کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں خوب پزیرائی حاصل ہے۔ انھوں نے نہ صرف ٹی وی شوز ہوسٹ کیئے ہیں بلکہ اپنا فنی کیرئیر ایک ریڈیو پروگرام ہوسٹنگ سے شروع کیا اور اب وہ ایک کامیاب ہوسٹ ہیں۔
آج سے ہہلے آپ نے ساحر لودھی سے سنا ہوگا کہ میری بیوی مجھ سے دور لندن میں مقیم ہیں اور میں کافی عرصے سے ان سے نہیں ملا ہوں۔ لوگوں نے بارہا ان سے اپنی بیوی سے ملوانے کی خواہش کا اظہار کیا مگر آج تک سکرین پر براہِ راست ان کی بیوی نظر نہ آسکیں۔
مگرحال ہی میں ساحر لودھی کی اپنی بیوی سومی نظامی اور بیٹی زارہ ساحر لودھی کے ہمراہ خوبصورت تصاویریں منظرِعام پر آئیں ہیں تو آئیے آپ بھی دیکھیں:
سومی نظامی کا تعلق امریکی ریاست ہوسٹن ٹیکساس سے ہے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم ایلف ایلسک ہائی اسکول سے حاصل کی جبکہ ہائر سیکنڈری ویسٹ بری ہائی اسکول سے اور گریجوئیٹ 1997 میں یونیورسٹی آف ہوسٹن ڈاؤن ٹاؤن سے ہوئیں۔