یہ بات مشہور ہے کہ خدا جب حسن اور پیسہ دیتا ہے تو نزاکت آ ہی جاتی ہے، اس کی بہترین مثال ہمیں شوبز انڈسٹری کی حسیناؤں کو دیکھ کر ملتی ہے۔ پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی بہت سی اداکارائیں ہیں جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کافی مغرور ہیں۔
آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ کون ہیں وہ اداکارائیں اور ان کے بارے میں ایسا کیوں مشہور ہے؟
1) عتیقہ اوڈھو
عتیقہ اوڈھو پاکستان کی کافی مشہور اداکارہ ہیں، انہوں نے متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے، لیکن ان کے بارے مین یہ کافی مشہور ہے کہ یہ بہت مغرور ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ ان کی ایک ڈرامہ کی شوٹنگ چل رہی تھی اور انہیں ریلوے اسٹیشن کے پاس کچی آبادی میں کچھ سین کرنے تھے، لیکن عتیقہ نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ یہ میری شان کے خلاف ہے، میں یہاں شوٹنگ نہیں کروں گی۔
2) روبینہ اشرف
عتیقہ کی طرح روبینہ اشرف نے بھی ایسا ہی کچھ کیا تھا، ان کو بھی شوٹنگ کے لیے ایسے ہی علاقے میں جانا تھا، جس کا انہوں نے انکار کیا اور کہا کہ میری پرسنیلٹی ایسے علاقوں میں کام کرنے کے لیے نہیں ہے۔
3) عائشہ خان
عائشہ خان کے بارے میں کافی مشہور ہے کہ وہ ایک مغرور اداکارہ ہیں، یہ شوبز انڈسٹری کے دوسرے اداکاروں سے زیادہ گھلتی ملتی بھی نہیں ہیں، ایک مرتبہ ان کو حرا اور مانی کے مارننگ شو پر مدعو کیا گیا، مانی نے ان سے ان کی بوٹوکس سرجری کے بارے میں سوال کیا جس پر عاشہ کو شدید غصہ آیا اور وہ لائیو شو چھوڑ کر چلی گئیں۔
4) ثمینہ پیرزادہ
ثمینہ پیرزادہ کو ایک مرتبہ کراچی کے ایک کالج میں بطور مہمان دعوت دی گئی لیکن انہوں نے یہ شرط رکھی کہ ان کے آنے جانے کا ٹکٹ ان کو دیا جائے کیونکہ ثمینہ لاہور میں رہائش پذیر تھیں۔
5) ثمینہ احمد
ثمینہ احمد ایک اور پاکستان کی منجھی ہوئی اور سینئر اداکارہ ہیں، ایک مرتبہ ایک ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران ثمینہ احمد کو عام کپڑے اور بنا میک اپ کے سین کرنے کو کہا گیا جس پر اداکارہ کافی بداخلاقی سے پیش آئیں اور ڈرامہ کا سیٹ چھوڑ کر چلی گئیں۔