کیا واقعی معروف اداکارہ زیبا بختیار کی شادی بھارتی اداکار جاوید جعفری سے ہوئی تھی؟ جانئیے صحیح خبر

ہماری ویب  |  Aug 15, 2020

پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ زیبا بختیار سے کون ناواقف ہوگا؟ اداکارہ نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی صلاحیتوں کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی۔

زیبا بختیار کی شہرت کی وجہ ان کی ہونے والی ٤ شادیاں بھی ہے۔ ان کی شادی شدہ زندگی پر نظر ڈالیں تو زیبا نے سب سے پہلے کوئٹہ میں سلمان ویلانی سے شادی کی اور ان کی اپنے پہلے شوہر سے ایک بیٹی بھی ہے۔ اگرچہ شادی کے کچھ عرصے کے بعد ان کے تعلقات خراب ہوگئے اور یہ ہی وجہ دونوں میں طلاق کا سبب بنی۔ اطلاعات کے مطابق بعد میں زیبا بختیار کی بیٹی کو ان کی بہن نے گود لے لیا تھا۔

تاہم ایک بھارتی ویب سائٹ english.newstracklive کے مطابق زیبا بختیار کی شادی بھارتی اداکار و کامیڈین جاوید جعفری سے بھی ہو چکی ہے۔ 1989 میں ہونے والی اس شادی کی خبر کو زیبا بختیار نے جھوٹ کہہ کر مسترد کردیا تھا لیکن جاوید جعفری اپنا نکاح نامہ منظر عام پر لے آئے اور پھر شادی کے پہلے سال ہی میں ان کی طلاق ہوگئی۔

دو سال کے بعد، زیبا بختیار نے پاکستانی فلم سرگم میں اداکاری کی اور پھر اس کے ہیرو اور گلوکار عدنان سمیع سے شادی کرلی۔ لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور 1997 میں طلاق پر اختتام پذیر ہوگئی۔ عدنان سے ان کا ایک بیٹا اذان ہے، جو شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

تاہم زیبا کی چوتھی شادی عدنان سمیع خان سے علیحدگی کے بعد سہیل خان لغاری سے ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More