پاکستانی شوبز انڈسڑی میں بے شمار اداکار ایسے ہیں جو ایک دوسرے کے دوست ہیں لیکن حقیقت میں ایسے بہت کم ہیں جو واقعی ایک دوسرے کے سچے اور پکے دوست ہیں اور ایک دوسرے پر اپنی جان نچھاور کرتے نظر آتے ہیں۔
آج ہم آپ کو شوبز سے تعلق رکھنے والی 5 ایسی جوڑیاں بتائیں گے جو ایک دوسرے کے بیسٹ فرینڈز ہیں۔
1) اسد صدیقی اور یاسر حسین
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار یاسر حسین جو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، یہ اور اسد صدیقی بیسٹ فرینڈز ہیں۔ ان دونوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر ایک ساتھ دیکھی جاتی ہیں جبکہ یاسر حسین اسد کو اپنے بھائی سے بڑھ کر سمجھتے ہیں۔
2) صباء قمر اور کرن حق
صباء اور کرن دونوں ہی پاکستانی شوبز انڈٍسٹری کا حصہ ہیں، دونوں بہترین اداکارائیں ہیں لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ آپس میں بہترین دوستیں ہیں۔
3) سعدیہ غفار اور ثبور علی
ثبور علی اور سعدیہ غفار بھی ڈرامہ انڈسٹری کی وہ جوڑی ہے جو آپس میں بہترین سہیلیاں ہیں۔ یہ ایک دوسرے پر اپنی جان چھڑکتی ہیں۔ سعدیہ اب ڈراموں میں زیادہ نظر نہیں آتیں تاہم ثبور اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
4) اظفر رحمٰن اور عائشہ عمر
اظفر اور عائشہ دونوں ہی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کافی پرانے اداکار ہیں، دونوں کی دوستی مثالی ہے۔ یہ دونوں اکثر ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں جبکہ دونوں کئی ڈراموں میں ایک ساتھ اداکری بھی کر چکے ہیں۔
5) زارہ نور عباس اور سجل علی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی دو بہترین اداکارائیں ایک دوسرے کی بیسٹ فریندز ہیں۔ زارہ کے لیے سجل جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں۔ اس بات کا انکشاف زارہ اپنے متعدد انٹرویوز میں کر چکی ہیں۔ زارہ کے مطابق سجل ایک بہترین دوست ہیں اور ان کے جیسا اس انڈسٹری میں کوئی دوسرا نہیں ہے۔