کرینہ کپور نے خواتین کو وزن کم کرنے کا نسخہ بتا دیا۔۔۔ جانیئے 5 انتہائی آسان طریقے جو اداکارہ خود بھی کرتی ہیں

ہماری ویب  |  Aug 13, 2020

آج کل بڑھتا ہوا وزن ہر دوسرے شخص کے لیے مسئلے کا سبب ہے، لیکن اب آپ کی یہ مشکل جلد ہی آسان ہوسکتی ہے۔

بالی ووڈ کی حسینہ بے بو یعنی کرینہ کپور کا وزن بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد اچھا خاصہ بڑھ گیا تھا جسے انہوں نے واضح کم کیا۔ اداکارہ نے معروف سلیبریٹی نیوٹریشن رجوتا دیواکر کے ساتھ فیسبک لائیو سیشن کیا جس میں انہوں نے وزن کم کرنے کے ٥ ایسے طریقے بتائے جو ان کے آزمودہ ہیں۔

1) گھی کا استعمال

بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ گھی کھانے سے ان کا وزن بڑھ سکتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے گھی کا استعمال حمل کے دوران اور بعد میں بھی کیا کیونکہ یہ بچے کی صحت کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی کا بھی باعث بنتا ہے۔

2) ڈائیٹنگ سے گریز

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ میں راتوں رات وزن کم نہیں کرنا چاہتی تھی، میں نے اپنے وزن کو معمول پر لانے کے لیے ایک سال کا عرصہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈائیٹنگ وقتی طور پر ہوتی ہے لیکن اس سے صحت متاثر ہوجاتی ہے۔

3) ورزش کو معمول بنانا

کرینہ کپور کے مطابق اگر ورزش کو روزمرہ کی زندگی کا معمول بنا لیا جائے تو وزن کم کرنے میں اتنی مشکل نہیں ہوگی، روزانہ ورزش میٹلابولزم کو متحرک رکھتی ہے۔

4) جنک فوڈ سے گریز

کرینہ کا ماننا ہے کہ کھانا وقت پر کھایا جائے اور صحت مند خوراک کھائی جائے، جنک فوڈ سے جتنا ممکن ہو دور رہیں ورنہ وزن میں کمی کا سوچیں بھی مت۔

5) ایک ہی معمول زندگی

اداکارہ کے مطابق جسمانی وزن میں کمی کے لیے طے کردہ طریقہ کار پر جمے رہنا ہی بہتر ہوتا ہے، اگر ایسا نہ ہو تو جسمانی وزن میں کمی لانا نا ممکن ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More