سب سے زیادہ پیسے کس اداکار نے کمائے؟ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری! نام ایسا جسے کروڑوں پاکستانی بے حد چاہتے ہیں

ہماری ویب  |  Aug 13, 2020

دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں سر فہرست کون ہے، اس کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، یقیناً آپ بھی ہزاروں لوگوں کی طرح انہیں بے حد پسند کرتے ہوں گے۔

1) ڈیوائن جونسن

سابق ریسلر اور امریکی اداکار و پروڈیوسر ڈیوائن جونسن ایک مرتبہ پھر دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار بن گئے۔ معروف امریکی کاروباری جریدے فوربز کے مطابق امریکی اداکار و پروڈیوسر ڈیوائن جونسن نے ایک مرتبہ پھر دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

دی راک کے نام سے مشہور ہونے والے سابق ریسلر اور اداکار ڈیوائن جونسن نے یکم جون 2019 سے لے کر یکم جون 2020 تک 87.5 ملین ڈالرز کمائے۔

2) ریان رینولڈس

فوربز کی جانب سے دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں اداکار ریان رینولڈس دوسرے نمبر پر ہیں جن کی سالانہ کمائی 71.5 ملین ڈالرز ہے۔

3) مارک واہلبرگ

اداکار و پروڈیوسر مارک واہلبرگ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی سالانہ کمائی 58 ملین ڈالرز ہے۔ فوربز کی فہرست میں بالی وڈ اداکار اکشے کمار چھٹے نمبر پر موجود ہیں جن کی سالانہ کمائی 48.5 ملین ڈالرز ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکاروں میں کون ہے؟

1) ہمایوں سعید

دوسری جانب اگر ہم پاکستان کے اداکاروں کی بات کریں تو فلم انڈسٹری کے سب سے بہترین اور زیادہ پیسے کمانے والے اسٹار ہمایوں سعید ہیں۔ اگر ہم یہ کہیں کہ ہمایوں سعید نے پاکستان میں فلم انڈسٹری کو نئی جان بخشی ہے تو غلط نہ ہوگا۔

گزشتہ دس سالوں میں اداکار ہمایوں سعید کی پہلی فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ تھی جس نے باکس آفس پر اچھی خاصی کمائی حاصل کی تھی۔ 2015 میں فلم ’بن روئے‘ نے باکس آفس پر 10 کروڑ کمائے جب کہ اسی سال اداکار ہمایوں سعید کی ایک اور فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ نے باکس آفس پر 30 کروڑ کما کر پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے دو سال بعد 2017 میں اداکار ہمایوں سعید کی ہی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے ساڑھے 30 کروڑ کمائی کی۔

2) فہد مصطفیٰ

تاہم دوسرے اور تیسرے نمبروں کے حوالے سے بات کی جائے تو اس پر فہد مصطفیٰ اور حمزہ علی عباسی ہیں۔

ان کی فلموں نے بھی کروڑوں کے بزنس کیے جس کے بعد یہ سب سے زیادہ پیسے لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More