معروف اداکارہ صنم بلوچ نے پہلی بار اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کردیں۔۔۔

ہماری ویب  |  Aug 12, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ و میزبان صنم بلوچ سے کون ناواقف ہوگا۔ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

اداکارہ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم ذرائع کے مطابق اداکارہ کی شادی ہو چکی ہے۔

صنم بلوچ کے شوہر کا نام شہزاد جتوئی ہے جبکہ اب ان کی ایک بیٹی بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اپنی بیٹی کی پیدائش سے قبل کینیڈا چلی گئی تھیں جبکہ ان کی ننھی پری کی پیدائش بھی وہیں ہوئی تاہم اس وقت اداکارہ کراچی میں مقیم ہیں۔


صنم بلوچ نے اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو بالکل چھپا کر رکھا تاہم اب جبکہ ان کی بیٹی ڈھائی ماہ کی ہوچکی ہے تو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی چند تصاویر اسٹوری کے طور پر شیئر کیں۔


مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More