بہن بھائی کا شرارتوں بھرا رشتہ حقیقی زندگی میں ہو یا ڈرامائی انداز میں سب ہی کو بھاتا ہے اور ہر ایک ان پیار بھری اٹھکیلیوں سے مزہ لیتا ہے۔ اب جیسے آپ ان ڈراموں میں بہن بھائی کی جوڑیوں کو دیکھ لیں ہر وقت شرارتیں اور ہنسی مزاق میں چھپی محبت ظاہر ہو رہی ہوتی ہے۔
ثبات:

ڈرامہ سیریل ثبات میں حسن اور میرال کی آپسی دوستی، دشمنی اور محبت کے تمام مناظر دیکھنے والوں کو خوب پسند آرہے ہیں۔ کیونکہ کئی ایک حقیقت کے اتنے قریب ترین ہیں کہ اپنے گھر کی کہانی معلوم ہوتے ہیں۔
عشقیاں:

حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامے عشقیاں میں حمزہ اور زویا نے کیا خوب اداکاری کی ہے جیسے اصل میں بہن بھائی ایک دوسرے کو تنگ کرتے ہیں چھیڑتے ہیں یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ ڈرامہ دیکھ رہے ہیں۔ مشکل حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ، شادی کے موقع پر موج مستیاں سب ہی قابلِ تعریف ہیں۔
پیار کے صدقے:

عبداللہ اور وشما کی جوڑی بھی کمال کی ہے۔ ساتھ نبھانا، سمجھانا، کھیل کود یہاں تک کہ ڈائیلاگ نے بھی بہن بھائی کی اس جوڑی کو خوب مشہور بنا دیا۔